
پنجاب حکومت کی اتحادی مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الہٰی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انتظامیہ کو سارے واقعے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت میں جو سیاحوں کو آج کے المناک سانحہ کا قصور وار ٹھہرا رہے ہیں وہ خدارا ہوش کریں۔
وفاقی وزیر مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مری میں کیا اتنی برف پہلی دفعہ پڑی تھی؟ حکومت میں جو سیاحوں کو آج کے المناک سانحہ کا قصور وار ٹھہرا رہے ہیں وہ خدارا ہوش کریں۔
https://twitter.com/x/status/1479857143138304000
انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی امداد میں فوجی جوانوں، مقامی شہریوں اور ہوٹلوں کا کردار قابل تعریف مگر انتظامیہ کی کارکردگی قابل مذمت ہے۔ جبکہ دوسری جانب ان کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے ہیں اور انہیں غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے الگ ہونے کا مشورہ دے دیا ہے۔
مہتشم ترین نے لکھا کہ حکومت کا حصہ ہیں آپ، حکومت غلط کام کر رہی ہے تو تنقید کرنے سے بہتر ہے کہ اس سے الگ ہو جائیں۔ اتنی غیرت کا مظاہرہ تو کریں۔
https://twitter.com/x/status/1480041276439502857
عمران افضل راجہ نے لکھا کہ اتنی غیرت جاگ ہی گئی ہے تو پرویز الہٰی سے کہو حکومتی اتحاد چھوڑ کر حکومت گرا دیں۔ انہوں نے بھی مشورہ دیا کہ انہیں احتجاجاً استعفیٰ دے دینا چاہیے اس صارف نے مزید کہا کہ بے شک ان کی صرف تربیت ہی شریف خاندان کے زیر اثر نہیں ہوئی بلکہ خون میں بھی اثرات دکھتے ہیں۔ بیٹھے بھی حکومت میں اور تنقید بھی اسی پر۔
https://twitter.com/x/status/1480007003581915137
افضال خان نے کہا کہ تم لوگ بھی اس نااہل کوسپورٹ کرکے اتنے ہی مجرم ہو جتنا عمران خان۔
https://twitter.com/x/status/1479989314335522817
احمد ندیم نے لکھا کہ چلو تو پھر اس بار غیرت کھا کر استعفیٰ ہی دے دو؟ یہ کیا کہ رند کے رند ہی رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی۔
https://twitter.com/x/status/1479915473399603207
انعام نے کہا کہ استعفی دے کے لعنت بھیجو ایسی حکومت پہ۔
https://twitter.com/x/status/1479899577000022019
جنید نے کہا کہ جناب کوئی موقع چھوڑتے نہیں تنقید کرنے کا اور وزارت کے مزے بھی لیتے ہیں اور اربوں روپے کے فنڈ بھی۔ آپ کی وزارت کے نیچے واپڈا آتا ہے جس کے بے شمار ریسٹ ہاؤس موجود ہیں ان علاقوں میں، ان کو اب تک مسافروں کے لئے کھلوانا چاہئے تھا جناب کو۔
https://twitter.com/x/status/1479898395414175744
شرافت علی نامی صارف نے بھی کہا کہ وہ خود بھی تو حکومت کا حصہ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1479996515259232258
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/moonsi1121.jpg