مومن فقط احکامِ الٰہی کا ہے پابند

hello

Chief Minister (5k+ posts)
169640119_10157892121656766_7956722767517803133_n.jpg
 
hello

Chief Minister (5k+ posts)

مسلمان کی نشانی جب اسے اپنے رب عزوجل کی طرٖف حکم آئے تو بجا لاتا ہے ساری زندگی یہی اس کی منزل مراد ہے

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ آیت بھی مدنظر رہنی چاہے

24_30.png

Tell the believing men to reduce [some] of their vision and guard their private parts. That is purer for them. Indeed, Allah is Acquainted with what they do.
 
Last edited:

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
کسی کی بات کو اپنا مطلب دینے کی ریت بہت پرانی ہے
. .. .
اس فورم پر بھی بہت سے لوگ یہی کرتے رہتے ہیں
 
hello

Chief Minister (5k+ posts)
قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ وَ یَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْؕ-ذٰلِكَ اَزْكٰى لَهُمْؕ-اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا یَصْنَعُوْنَ(۳۰)
ترجمہ:
مسلمان مردوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں یہ اُن کے لیے بہت ستھرا ہے بےشک اللہ کو اُن کے کاموں کی خبر ہے

سورۃ النور مدینۃ

{قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ: مسلمان مردوں کو حکم دو۔} اس آیت میں مسلمان مردوں کو حکم دیا گیا کہ وہ اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور جس چیز کو دیکھنا جائز نہیں اس پر نظر نہ ڈالیں ۔( خازن، النور، تحت الآیۃ: ۳۰، ۳ / ۳۴۸)

نگاہیں جھکا کر رکھنے اور حرام چیزوں کو دیکھنے سے بچنے کی ترغیب:

کثیر احادیث میں بھی مسلمان مردوں کو اپنی نظریں نیچی رکھنے اور اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں کو دیکھنے سے بچنے کا حکم دیاگیا ہے،ان میں سے چند یہاں بیان کی جاتی ہیں ۔

(1)…حضرت ابو سعید خدری رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،رسولِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’تم راستوں میں بیٹھنے سے بچو۔‘‘ صحابہ ٔکرام رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ نے عرض کی: یا رسولَ اللہ !صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، راستوں میں بیٹھے بغیر ہمارا گزارہ نہیں ، ہم وہاں بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں ۔ارشاد فرمایا: ’’اگر راستوں میں بیٹھے بغیر تمہیں کوئی چارہ نہیں تو راستے کا حق ادا کرو۔‘‘ صحابہ ٔکرام رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ نے عرض کی: راستے کا حق کیا ہے؟ ارشاد فرمایا: ’’نظر نیچی رکھنا۔ تکلیف دہ چیز کو دُور کرنا۔ سلام کا جواب دینا۔ نیکی کی دعوت دینا اور بُرائی سے منع کرنا۔‘‘( بخاری،کتاب المظالم والغصب،باب افنیۃ الدوروالجلوس فیہا والجلوس علی الصعدات،۲ / ۱۳۲،الحدیث:۲۴۶۵)

(2)… حضرت ابوسعید خدری رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ ِوَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’ ایک مرد دوسرے مرد کے سَتْر کی جگہ نہ دیکھے اور نہ عورت دوسری عورت کے ستر کی جگہ دیکھے اور نہ مرد دوسرے مرد کے ساتھ ایک کپڑے میں بَرَہْنَہ سوئے اور نہ عورت دوسری عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں برہنہ سوئے۔‘‘( مسلم، کتاب الحیض، باب تحریم النظر الی العورات، ص۱۸۶، الحدیث: ۷۴(۳۳۸))

(3)… حضرت بریدہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،حضور پُر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت علی کَرَّمَ اللہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے فرمایا کہ ’’ایک نظر کے بعد دوسری نظر نہ کرو (یعنی اگر اچانک بِلاقصد کسی عورت پر نظر پڑجائے تو فوراً نظر ہٹالے اور دوبارہ نظر نہ کرے) کہ پہلی نظر جائز ہے اور دوسری نظر جائز نہیں ۔‘‘( مسلم، کتاب الحیض، باب تحریم النظر الی العورات، ص۱۸۶، الحدیث: ۷۴(۳۳۸))

(4)…حضرت ابو امامہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،حضورِ اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا: ’’جو مسلمان کسی عورت کے حُسن وجمال کی طرف (بِلا ارادہ) پہلی بار نظر کرے، پھر اپنی آنکھ جُھکا لے تو اللہ تعالیٰ اسے ایسی عبادت کرنے کی توفیق دے گا جس کا وہ مزہ پائے گا۔‘‘( مسند امام احمد، مسند الانصار رضی اللہ عنہم، حدیث ابی امامۃ الباہلی۔۔۔ الخ، ۸ / ۲۹۹، الحدیث: ۲۲۳۴۱)

لہٰذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ اپنی نگاہیں جھکا کر رکھا کرے اور جن چیزوں کو دیکھنا حرام ہے انہیں دیکھنے سے بچے۔مزید ترغیب کے لئے امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا یہ کلام ملاحظہ ہو، فرماتے ہیں :نظر نیچی رکھنا دل کو بہت زیادہ پاک کرتا ہے اور نیکیوں میں اضافے کا ذریعہ ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر تم نظر نیچی نہ رکھو بلکہ اسے آزادانہ ہر چیز پر ڈالو تو بسا اوقات تم بے فائدہ اور فضول بھی اِدھر اُدھر دیکھنا شروع کر دو گے اور رفتہ رفتہ تمہاری نظر حرام پر بھی پڑنا شروع ہو جائے گی، اب اگر جان بوجھ کر حرام پر نظر ڈالو گے تو یہ بہت بڑ اگناہ ہے اور عین ممکن ہے کہ تمہارا دل حرام چیز پر فریفتہ ہو جائے اور تم تباہی کا شکار ہو جاؤ، اور اگر اس طرف دیکھنا حرام نہ ہو بلکہ مباح ہو، تو ہو سکتا ہے کہ تمہارا دل (اس میں ) مشغول ہو جائے اور اس کی وجہ سے تمہارے دل میں طرح طرح کے وسوسے آنا شروع ہو جائیں اور ان وسوسوں کا شکار ہو کر نیکیوں سے رہ جاؤ،لیکن اگر تم نے (حرام اور مباح) کسی طرف دیکھا ہی نہیں تو ہر فتنے اور وسوسے سے محفوظ رہو گے اور اپنے اندر راحت و نَشاط محسوس کرو گے۔( منہاج العابدین، تقوی الاعضاء الخمسۃ، الفصل الاول: العین، ص۷۲-۷۳)

نوٹ: پردے کے بارے میں مزید معلومات کیلئے بہارِ شریعت جلد3حصہ16سے ’’دیکھنے اور چھونے کا بیان‘‘ مطالعہ فرمائیں ۔

{وَ یَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْ: اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ۔} آیت کے اس حصے کا ایک معنی یہ ہے کہ زنا اور حرام سے بچیں ۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ اپنی شرم گاہوں اور اُن سے مُتَّصِل وہ تمام اعضاء جن کا سَتْر ضرور ی ہے انہیں چھپائیں اور پردے کا اہتمام رکھیں ۔( روح البیان، النور، تحت الآیۃ: ۳۰، ۶ / ۱۴۰، ملخصاً)

{ذٰلِكَ اَزْكٰى لَهُمْ: یہ ان کے لیے زیادہ پاکیزہ ہے۔} یعنی نگاہوں کو جھکا کر رکھنا اور شرمگاہ کی حفاظت کرنا مردوں کے لیے گناہ کی میل کے مقابلے میں بہت زیادہ پاکیزہ طریقہ اور کام ہے۔ اور فرمایا کہ بیشک اللہ تعالیٰ ان کے کاموں سے خبردار ہے۔امام عبد اللہ بن احمد نسفی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : ’’اس میں نگاہیں جھکا کر رکھنے اور شرمگاہوں کی حفاظت کرنے کی ترغیب اور ایسا نہ کرنے پر ترہیب یعنی اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرایا گیاہے کہ اللہ تعالیٰ مردوں کے حالات، ان کے اَفعال اور ان کے نظریں گھمانے کے انداز سے خبردار ہے،وہ آنکھوں کی خیانت اور دلوں کی چھپی ہوئی باتیں جانتا ہے۔ جب مرد ا س بات سے آگاہ ہیں تو ان پر لازم ہے کہ وہ ا س معاملے میں اللہ تعالیٰ سے ڈریں اور ہر غلط حرکت و سکون سے بچیں ۔( مدارک، النور، تحت الآیۃ: ۳۰، ص۷۷۷)
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کسی کی بات کو اپنا مطلب دینے کی ریت بہت پرانی ہے
. .. .
اس فورم پر بھی بہت سے لوگ یہی کرتے رہتے ہیں
اس فورم پر کچھ لوگ کہتے ہیں ہم فلاں کے پیروکار ہیں لیکن عمل برعکس کرتے ہیں
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

The video was going very well till the end when the gentleman tried to invoke stark sectarianism - A never ending debate.

ہم زبانی کلامی تو حامی بھر لیتے ہیں کہ ہم اہل بیت سے تمسک رکھیں گے لیکن جب عملی کام کرنے کا وقت آتا ہے تو ہمیں ان کی پیروی فرقہ واریت لگنے لگتی ہے
 
Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم

ہم زبانی کلامی تو حامی بھر لیتے ہیں کہ ہم اہل بیت سے تمسک رکھیں گے لیکن جب عملی کام کرنے کا وقت آتا ہے تو ہمیں ان کی پیروی فرقہ واریت لگنے لگتی ہے
Ahle bayt key respect apni jaga laykin inka Deen e Islam kay saath jorna kahan key aqalmandi hay? Deen tu siraf Quran may hay aur Allah kay Nabi nay issko insano tak phunchaya hay.
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

اس معاملے کے بارے میں درست فرما رہے ہیں

یہ بھی سنیں

عمران خان کے ایک بیان کو لوگوں نے کیسے توڑ مروڑ کر استعمال کیا ، مجھے حیرت نہیں ہوئی
کیونکہ آپ بھی اسی طرح ہمارے عقائد کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں
کیا ہی کمال کا طریقہ واردات ہے آپ کا . . . . . پہلے دوسرے کے سچے عقیدے میں اپنا جھوٹ مکس کرو جب دوسرا درستگی کرے تو کہو تم جھوٹ بول رہے ہو
. . . . . . .
جو ویڈیو میں نے لگائی اس میں صاف لکھا گیا ہے کہ ہم لوگ "اس عقیدے میں " درست ہیں یعنی اس کے علاوہ بے شمار اختلافات اپنی جگہ موجود ہیں ، اس لئے آپ نے فضول میں ہی ویڈیو لگا دی
لیکن میں نے پھر بھی وضاحت دی کیونکہ ہم یہاں تبلیغ کرنے ہی بیٹھے ہیں
 
ڈاکٹر اسرار احمد آپ کا درست عقیدہ درست اور غلط عقیدہ بھی درست طریقے سے بیان کرتے ہیں. انہیں امر بل المعروف نہی عن المنکر کا حق ادا کرنا ہے​
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

ڈاکٹر اسرار احمد آپ کا درست عقیدہ درست اور غلط عقیدہ بھی درست طریقے سے بیان کرتے ہیں. انہیں امر بل المعروف نہی عن المنکر کا حق ادا کرنا ہے​

ڈاکٹر اسرار کا تو پتہ نہیں لیکن آپ سیدھے سوال کے جواب میں وہ فلسفے بیان کرتے ہیں کہ الله کی پناہ
. . .
اب تو آپ سوالوں سے فرار کر لیتے ہیں لیکن بروز حشر نہیں کر سکیں گے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

ڈاکٹر اسرار کا تو پتہ نہیں لیکن آپ سیدھے سوال کے جواب میں وہ فلسفے بیان کرتے ہیں کہ الله کی پناہ
. . .
اب تو آپ سوالوں سے فرار کر لیتے ہیں لیکن بروز حشر نہیں کر سکیں گے
ان کی ویڈیو بھی شیئر کرتے ہیں اور ناعلمی کا ڈھونگ بھی

میرے کمنٹ کے جواب میں ویڈیو شیئر کرنے کا مقصد اپنی تاویل سے فرار تھا یا اقرار تھا کے ہم دعوی کچھ اور کرتے ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں​
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

ان کی ویڈیو بھی شیئر کرتے ہیں اور ناعلمی کا ڈھونگ بھی

میرے کمنٹ کے جواب میں ویڈیو شیئر کرنے کا مقصد اپنی تاویل سے فرار تھا یا اقرار تھا کے ہم دعوی کچھ اور کرتے ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں​

آپ کے سوال کا جواب ہی تو دیا تھا
آپ کو شکایت تھی کہ ہم آپ کے بادشاہان کی مخالفت کیوں کرتے ہیں میں نے جوابا اسرار احمد کی ویڈیو لگا دی کہ ہم جو کرتے ہیں صحیح کرتے ہیں
فرار تو آپ نے احتیار کیا ہے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

آپ کے سوال کا جواب ہی تو دیا تھا
آپ کو شکایت تھی کہ ہم آپ کے بادشاہان کی مخالفت کیوں کرتے ہیں میں نے جوابا اسرار احمد کی ویڈیو لگا دی کہ ہم جو کرتے ہیں صحیح کرتے ہیں
فرار تو آپ نے احتیار کیا ہے
آپ دعوی اہل بیت کی پیروی کا کرتے ہیں اور عمل برعکس قول و فعل کے تضاد کی تصدیق کرنے کا شکریہ​
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

آپ دعوی اہل بیت کی پیروی کا کرتے ہیں اور عمل برعکس قول و فعل کے تضاد کی تصدیق کرنے کا شکریہ​

اصل میں آپ سمجھنے سے انکاری ہیں
میں نے تو آپ کو قرآن کی آیات بھی دکھا دی تھیں لیکن آپ کی سوئی وہیں اٹکی ہے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

اصل میں آپ سمجھنے سے انکاری ہیں
میں نے تو آپ کو قرآن کی آیات بھی دکھا دی تھیں لیکن آپ کی سوئی وہیں اٹکی ہے
صرف دیکھنا کافی نہیں سیاق سباق سمجھنا بھی ضروری ہے، آپ لوگ کو گمراہ کرنے کے لئے قرآن مجید میں لفظ شیعہ بھی دیکھاتے ہیں
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

صرف دیکھنا کافی نہیں سیاق سباق سمجھنا بھی ضروری ہے، آپ لوگ کو گمراہ کرنے کے لئے قرآن مجید میں لفظ شیعہ بھی دیکھاتے ہیں

قرآن کی آیات کے مطلب تفسیر یا تاویل پر آپ ہمیشہ بھاگتے ہیں سابقون الاولون کے موضوع پر آپ کا فرار آج تک میں نہیں بھولا
. . . . . .
آپ کو الفاظ دیکھائیں تو آپ سیاق و سباق کا کہتے ہیں ، سیاق و سباق بتایں تو آپ فردوسی کا تانا مارتے ہیں
یعنی آپ کی طرف سے فرار ہی فرار ہے
 
Back
Top