
سماء ٹی وی کی خبر پر مولانا فضل الرحمان کے حامیوں کا غم وغصے کا اظہار۔۔ سماء ٹی وی نے ایک خبر اور مولانا فضل الرحمان کی تصویر لگاکر سوال کیا تھا کہ کیا پی ڈی ایم میں لڑائی ہوگئی ہے؟
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے حامی سماء ٹی وی پر سیخ پا ہیں۔۔ سماء ٹی وی کا یہ دعویٰ کہ پی ڈی ایم میں لڑائی ہوگئی ہے اور مولانا کی ایک تصویر اسکی وجہ بنی۔
سماء ٹی وی نے خبردی کہ پی ڈی ایم میں لڑائی ہوگئی ہے اور مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم چھوڑنے کی دھمکی دیدی ہے۔
چینل کے مطابق مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اگر استعفے دینے ہیں تو تاخیر کیوں کی جارہی ہے؟ اگر استعفے نہیں دینے تو لانگ مارچ کا کوئی مقصد نہیں۔
اس پر مولانا فضل الرحمان کے حامی سامنے آگئے اورٹوئٹر پر شیم آن سماء نیوز ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔۔

مولانا کے حامیوں نے اپنی قیادت سے نہ صرف سماء ٹی وی کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا بلکہ سماء ٹی وی سے معافی کا بھی مطالبہ کردیا۔ انکا کہنا تھا کہ جب تک سماء ٹی وی معافی نہ مانگے ہمارے کسی لیڈر کو اس چینل کے پروگرامز میں شرکت نہیں کرنی چاہئے
انکا مزید کہنا تھا کہ یہ چینل تحریک انصاف کے لیڈر علیم خان کا ہے۔ اب اس چینل کو ہمارے قائد کی تضحیک کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1467883826068262912 https://twitter.com/x/status/1468085077225754627 https://twitter.com/x/status/1467931308445863951 https://twitter.com/x/status/1467931858713391115 https://twitter.com/x/status/1468164710197518339
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shame-smaa11.jpg