موسم سرما کا آغاز، مری میں8 ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلےپر پابندی عائد

murree1h1.jpg


پنجاب حکومت نے موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی مری میں 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلیف کمشنر پنجاب نوید حیدر شیرازی نے مری میں برفباری کےپیشگی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں سیکرٹری ریونیو، ڈی جی پی ڈی ایم اے فیصل فرید، ڈی سی مری اور ریسکیو 1122 کے حکام سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اےفیصل فرید اور ڈپٹی کمشنر مری نے برفباری کے دوران عوام کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچانے کیلئے کیے جانے والے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ریلیف کمشنر نے کہا کہ مری میں سینٹرل کنٹرول روم قائم کرکے مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے،کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئےریسکیو 1122، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی اضافی نفری تعینات کیے گئےہیں جبکہ مری میں سیاحوں کی سہولت کیلئے13 سہولت سینٹرز بھی قائم کردیئےگئے ہیں۔

نوید حیدر شیرازی نے اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ برفباری کے موسم میں مری میں تعینات افسران کی ٹرانسفرز پوسٹنگز نا کی جائیں، ٹریفک پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے، گاڑیوں کی مری میں پارکنگ کےبہترین انتظامات، ٹورازم اسکواڈ کے جوانوں کی سڑکوں پر گشت اور برفباری کے دوران چین مافیا کے خلاف کریک داؤن کیا جائے۔

ریلیف کمشنر نے مزید کہا کہ تمام ادارے آپس میں کورڈنیشن کے عمل کو بہتر بنائیں تاکہ سیاحوں یا دیگر شہریوں کو کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچایا جاسکے، مری جانے والے سیاح موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سفر شروع کریں۔
 

Back
Top