
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کے ضلع سامبا پہنچ گئے۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مودی کے دورے سے کچھ دیر قبل جموں میں دھماکا بھی ہوا ہے، دھماکا مودی کے ریلی کے مقام سے 12 کلو میٹر دور ہوا۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں جس کے خلاف آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی عام ہڑتال کی جا رہی ہے۔مودی کے متنازعہ دورے کے خلاف مظفرآباد میں پاسبان حُریت کے زیر اہتمام دھرنا دیا گیا، برہان وانی شہید چوک میں شہریوں کی بڑی تعداد مودی مخالف دھرنے میں شریک ہوئے۔
مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’اسٹاپ مودی جموں و کشمیر آزادی چاہتا ہے‘‘ کے نعرے درج تھے جبکہ دھرنے میں شریک مظاہرین ’’گو مودی گو بیک‘‘ کی شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aalm1i1ih1.jpg