
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 4G MiFi موڈیم اور موبائل وائی فائی موڈیم کی درآمد پر 11 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کردی۔
کسٹمز کی درجہ بندی کمیٹی کے نتائج کی بنیاد پر کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ کراچی نے ”موڈیمز“ کی درآمد پر ڈیوٹی کی شرح جاری کی, ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ لاہور کی غلط تشریح کے باعث ”موبائل وائی فائی موڈیم“ کی درآمد پر کسٹم قانون کے غیر قانونی اطلاق کی وجہ سے درآمد کنندگان کے لیے سنگین مسائل پیدا کر دیے۔
ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ لاہور نے پاکستان کسٹمز ٹیرف کے مطابق مناسب درجہ بندی کے تعین کے لیے ”وائی فائی/ایم آئی فائی ڈیوائسز“ کی درجہ بندی کا معاملہ درجہ بندی کمیٹی کو بھجوا دیا,یہ معاملہ کسٹمز اپیلٹ ٹربیونل نے اٹھایا اور ٹربیونل نے کیس کو کسٹمز کی درجہ بندی کمیٹی کو بھجوا دیا جس نے باغور جائزہ لیا اور فیصلہ دیا کہ 4G MiFi موڈیم اور موبائل وائی فائی موڈیم کی درآمد پر 11 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کی جاتی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سامنے آگئی,پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 7 فائبر آپٹک کیبلز پاکستان آتی ہیں جس میں سے ایک خراب ہے، 7 عشاریہ 5 ٹیرا بائٹ ڈیٹا ایک کیبل سے پاکستان آتا ہے جو خراب ہونے سے ملک میں انٹر نیٹ سست ہوا۔
حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں کو مزید ایک ہفتہ سست انٹرنیٹ کا سامنا کرنا پڑے گا، وی پی این کے استعمال سے مقامی انٹرنیٹ ڈاؤن ہوا، وی پی این استعمال کی وجہ ڈیٹا تک رسائی ہے۔کیبل فالٹ سے صرف پاکستان متاثر ہے، دوسرا کوئی ملک نہیں، انٹرنیٹ سلو ہونے کہ وجہ سے 300 ملین روپے کا نقصان ہوا، میں حلفاً کہتا ہوا ہم نے خود نیٹ بند نہیں کیا، ہمیں وزارت داخلہ نے صرف ٹوئٹر بند کرنے کا کہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4wifiimemdhjhsjhd.png