ملک کے بیشتر ائیرپورٹس پر نصب سیکیورٹی کیمرے ناکارہ ہونیکا انکشاف

securityaaahs.jpg

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے مصروف ترین ایئرپورٹس پر نصب کیمرے ایک سال گزرنے کے باوجود بھی فعال نہیں ہوسکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹس پر نصب کیمرے اداروں کی باہمی چپقلش کی وجہ سے فعال نہیں ہوسکے ہیں،کیمروں اور ان کے کنٹرول روم کے چارج کس ادارے کے پاس ہوگا واضح طور پر یہ بھی طے نہیں کیا جاسکا ہے، انتظامی طور پر سول ایوی ایشن کی جانب سے کنٹرول روم کو کسی بھی ادارےکو نہیں سونپا گیا۔

دوسری جانب بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے تحت نصب کیے گئے ان کیمروں کا کنٹرول ایف آئی اے، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور کسٹمز کو بھی دستیاب ہوگا، اے ایس ایف کی ذمہ داری مشتبہ افراد کی اسکیننگ اور کیپچرنگ پر مبنی اس سسٹم کی ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی ، لاہور، اسلام آباد اور ملتان کے ایئرپورٹس پر جاپان کے تعاون سےا نتہائی طاقتور کیمروں کے حامل سسٹم لگایا گیا ہے، ان کیمروں کی مدد سے ایئرپورٹ ٹرمینل کی بلڈنگ کے اندر داخل ہونےوالے ہر شخص کی ساکت عکاسی کی جاسکے گی، 60 فیصد دھندلی تصاویر بھی اس سسٹم کے تحت قابل شناخت بنائی جاسکے گی۔

اس سسٹم میں یہ فیچر بھی موجود ہے کہ اگر سیکیورٹی ادارے کسی مطلوب شخص کی ساخت(فیشل میچنگ) سسٹم میں اپلوڈ کردیں تو اس شخص کےایئرپورٹ میں داخل ہونے پر الارم بج جائے گا، اس نظام کی مدد سے کسی بھی مطلوب شخص کو فرار ہونے سے قبل قلیل وقت میں گرفتار کرنا ممکن ہوسکے گا۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)
Per IATA and ICAO rules it is not possible.

سرکاری پیسہ لوٹنے کا شریفوں کا پرانا فارمولا... نئے کیمروں کی تنصیب کا ٹھیکہ سلمان شہباز کو دینے کا بہانہ

 

Back
Top