
پاکستان کی نئی ایئرلائنز "فلائی جناح" نے اپنی سروسز کا آغاز کردیا ہے، ایئر لائنز کی افتتاحی پرواز نے کراچی سےاڑان بھری۔
خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق نجی ایئر لائنز کی افتتاحی تقریب کراچی کے ایک ہوٹل میں منعقد کی گئی ، تقریب میں شرکت کیلئے آنے والی اہم شخصیات کو افتتاحی پرواز 9پی672 کے ذریعے کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سےاسلام آباد لےجایا گیا۔
اسلام آباد میں ایئر لائنز کی تقریب میں شرکت کے بعد مہمانوں کو اسی پرواز کے ذریعے واپس کراچی لایا گیا ، پہلی پرواز کیلئے فلائی جناح نےمحض 3 سال پرانا ایئر بس 320 طیارہ استعمال کیا۔
https://twitter.com/x/status/1587141493206171650
کہا جارہا ہے کہ فلائی جناح پاکستان کی سستی ترین ایئر لائنز سروس ہے جو کراچی سے اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کیلئے براہ راست آپریٹ کرے گی، اسلام آباد ، لاہور اور پشاور کیلئے کراچی سے روزانہ کی بنیاد پر فلائٹس آپریٹ کریں گی جبکہ کوئٹہ کیلئے ہفتے میں چار فلائٹس مختص کی گئی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1587078993840607232
فلائی جناح نےکراچی سے دیگر شہروں کیلئے کرایہ تعارفی طور پر 13 ہزار 999 رکھا گیا ہے، جبکہ مسافروں کو 10 کلو تک کا دستی سامان مفت اپنے ہمراہ لے جانے کی سہولت بھی دی گئی ہے، دوران پرواز مسافروں کیلئے انٹرٹینمنٹ بھی مفت فراہم کی جائےگی۔
https://twitter.com/x/status/1587035087232798720