
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطان نے آئرلینڈ کی خاتون کوچ کی بطور باؤلنگ کوچ خدمات حاصل کرلی ہیں، پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں خاتون کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطان نے آئرلینڈ کی کیتھرین ڈیلٹن کو بطور بولنگ کوچ ہائر کرلیا ہے، ملتان سلطان کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے کیتھرین ڈیلٹن کو ٹیم کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1714265686762275155
ٹویٹر پر جاری پیغام میں ملتان سلطان کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ کی لیول 3 کی سرٹیفائیڈ ایڈوانس کوچ کیتھرین ڈیلٹن اس سے قبل برطانیہ کی نیشنل فاسٹ بولنگ اکیڈمی اور انڈیا کی پیس فاؤنڈیشن میں خدمات سرانجام دے چکی ہیں، ملتان سلطان اکیڈمی کا حصہ بن کر کیتھرین پاکستان کرکٹ کی پہلی خاتون کوچ بن گئی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1714259873020457220
کیتھرین ڈالٹن نے ملتان سلطان کو بطور بولنگ کوچ جوائن کرنے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سلطان کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرجوش ہیں، اس سے قبل بھی ملتان سلطان کےفاسٹ باؤلرز کے ساتھ کام کرچکی ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1714269636173455823
خیال رہے کہ انگلینڈ میں پیدا ہونے والی کیتھرین ڈالٹن 2015 میں آئرلینڈ منتقل ہوگئی تھیں، انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران 4ون ڈے اور 4 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، کیتھرین 2 مرتبہ پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں، اس دوران انہوں نے جنوبی پنجاب کے فاسٹ باؤلرز کے ساتھ کام کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12mulansultannsdalton.png