
افغانستان میں چار روز تک کنویں میں پھنسے بچے کی موت پر افغان وزیر دفاع اور طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب روپڑے ہیں، ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ذابل میں 4 روز سے کنویں میں 33 فٹ گہرائی میں پھنسے بچے کو نکالنے کی کوششیں کامیاب تو ہوگئیں مگر بچہ جب باہر نکالاگیا تو اس کی سانسیں رک چکی تھی۔
اس حوالے سے افغانستان کے وزیر دفاع اور ملا عمر کے صاحبزادے ملا یعقوب اور طالبان رہنما انس حقانی جو واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ چکے تھے اور مسلسل دن رات ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے رہے تھے، کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ روتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1494678280913444867
طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے ملا یعقوب کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کنویں میں پھنسے بچے کو زندہ باہر نہ نکالنے پراس قدر رنجیدہ نظر آئے کہ ان کی آنکھوں سے آنسو نکلنا شرو ع ہوگئے۔
اس سے قبل ذابل پولیس کے ترجمان ذبیح اللہ جوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا جب بچے کو نکالا گیا تو پہلے چند منٹوں تک وہ سانس لے رہا تھا، میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر بچے کو آکسیجن دی ، مگر ہسپتال منتقل کرنے کیلئے جب بچے کو ہیلی کاپٹر کی طرف لے جایا جارہا تھا اس وقت بچوں کی موت واقع ہوگئی ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/boyyy-afgh.jpg