معدے کی جلن کے لئے مقناطیس کا استعمال

Arslan

Moderator
10150529_672110092856193_4062092382618147125_n.jpg



لندن (بیورو نیوز)ویسے تو مقناطیس کا استعمال بڑی بری مشینریوں کے بنانے میں عام ہے اور گاڑی سازی میں مقناطیس کو اہمیت حاصل ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ مقناطیس کو سینے کی جلن دور کرنے کے لئے استعمال کیا جائے۔ لندن کے ایک ہسپتال میں مقناطیس کا چھلا معدہ میں ڈال کر سینے کی جلن کا علاج کیا جا تا ہے۔ 39سالہ مریض رسل تھیو بالڈ کو سینے کی جلد کا مستقل عارضہ تھا اور نوجوانی کے دنوں ہی سے اسے اس مرض سے مشکلات کا سامنا تھا۔

اس نے متعدد ڈاکٹروں کے ساتھ مشورہ کیا لیکن خاطر خواہ کامیابی نہ ہوئی اور اس کے سینے کی جلد ختم نہ ہوئی۔مریض کا کہنا ہے کہ سینے کی جلن اس قدر شدید ہوتی تھی کہ بعض اوقات پانی کے گلاس سے ہی تیزابیت ہو جاتی تھی اور سینے کی جلن شروع ہوجاتی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کی والدہ نے اسے اس طریقہ علاج کا بتایا اور کسی طرح وہ ایک سرجن ماجد ہاشمی کے پاس پہنچ گیا جنہوں نے معدہ کے پاس مقناطیسی چھلا ڈال کر اس کی لاعلاج بیماری کو ٹھیک کر دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کاکہنا تھا کہ اس کے معدے کے اوپر کا حصہ کاٹنا پڑے گا اور یہ سن کر اس کے پاؤ ں تلے سے زمین نکل گئی تھی۔ لیکن اس جدید طریقہ علاج سے اسے سینے کی جلن سے نجات مل گئی۔

source
 

gulab

MPA (400+ posts)
itna kamzur mayda ...............yahan tu eedaray tu eedaray mulk hi khatam kar gaye magar phir bhi bhook khatam ho ney ka name nahi lay ti
 

Back
Top