
مظفر گڑھ: سات افراد کو زندہ جلا کر قتل کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت ۔۔ 3 ملزمان گرفتار۔۔ مزکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ
تفصیلات کے مطابق 2 ہفتے قبل مظفرگڑھ کے نواحی علاقے پیر جہانیاں میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے جن میں ایک مرد، 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 18 سال سے 2 ماہ کے درمیان ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اہل خانہ گھر میں سوئے تھے کہ آگ لگ گئی، جاں بحق افراد میں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔
پولیس کے مطابق ورثاء کے مطابق گھر کے ایک رہائشی عرف کالا نےقبل روہیلا نوالی کے علاقے ماہرہ میں فوزیہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی اور ورثاء کی جانب سے الزام لگایا جارہا تھا کہ آتشزدگی کا واقعہ محبوب عرف کالا کے سسرالیوں کی کارروائی ہے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک پیٹرول کی خالی بوتل بھی ملی ۔
اب اس کیس میں اہم پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے، پولیس نے مقدمے میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1454429021085831171
ڈی ایس پی عمران رشید کے مطابق ملزمان میں قتل ہونے والی خواتین کا والد، بھائی اور کزن شامل ہیں جبکہ مرکزی ملزم واردات کے لیے دبئی سے پاکستان آیا تھا۔
عمران رشید نے مزید کہا کہ ملزم گھر کو آگ لگانے کے بعد ملک سے فرار ہوگیا تھا، ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے دونوں بہنوں کے گھر میں آگ لگائی تھی۔