
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نےوزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور ملک کے استحکام کیلئے سیاسی و انتظامی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر مصطفیٰ کمال کے ہمراہ سینئر پارٹی رہنما انیس قائم خانی بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک کے استحکام اور معاشی بحران سے نکلنے کیلئے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا گیا ہے
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بطور ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کی خدمات کی تعریف کی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر کراچی مستحکم ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا۔
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ملک کے استحکام کیلئے ہر قسم کا سیاسی و انتظامی کردارا اداکرتے رہیں گے، کراچی میں اتنی صلاحیت ہے کہ یہ شہر پورے ملک کی معیشت کو سنبھال سکتا ہے، ہمیں بس کراچی کی بزنس کمیونٹی اور انفراسٹرکچر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس شہر قائد میں امن قائم کرنے کیلئےبھارتی خفیہ ایجنسی"را" کے نیٹ ورک کو توڑا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/musthh111i.jpg