مشکل میں ہم گھبراتے نہیں،عاصم اظہر کا قومی ٹیم کو خراج تحسین

asim-azhar-song-team-11111.jpg


قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ قوم کا پیار، محبت اور سپورٹ، ملک بھر سے پاکستان کے کرکٹرز کو ٹی ٹوئنٹی ورکڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا جارہاہے، گلوکار عاصم اظہر نے اپنے انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

معروف گلوکار عاصم اظہر نے قومی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے بہترین ویڈیو نام کردی، عاصم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں نیوزی لینڈ اور انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

عاصم اظہر کی ویڈیو میں گانا شامل کیا گیا جس کےبول ہیں مشکل سے ہم گھبراتے نہیں،نیت کبھی ڈگمگاتی نہیں،عادت ہوئی انکاروں کی، پھر بھی کبھی سر جھکاتے نہیں،اس گانے سے عاصم اظہر نے پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔


ویڈیو میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے سیمی فائنل میں کیچ ڈراپ سے لر کر شاہین آفریدی، شاداب خان، محمد رضوان، بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کو پیش کیا گیا،ویڈیو کیپشن میں قومی ٹیم کے نام پیغام لکھا کہ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں، پاکستان آپ سے پیار کرتا ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ملی رہی، ویڈیو کو اب تک چار لاکھ کے سے زائد بار دیکھا جاچکاہے،شائقین کرکٹ بھی خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔



عاصم اظہر ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے،ان کی شعیب ملک کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی،ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا،میگا ایونٹ کا فائنل آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔
 

Back
Top