مری میں بدترین ٹریفک جام، حکومتی وزراء اور ڈپٹی کمشنراسلام آباد کی اپیل

murreei11-21.jpg


مری میں شدید عوامی رش،وزیر داخلہ کی عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل

مری میں سیاحوں کے شدید رش کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگئی ہے، اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ مری کا رخ نہ کریں۔

برفباری کے شروع ہوتے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد موسم کا مزہ لینے مری پہنچ گئی ہےجس کے سڑکیں اور شاہراہیں بدترین ٹریفک جام کا منظر پیش کررہی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مفاد عامہ کا ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ برفباری کی وجہ سے اسوقت مری اور گلیات میں سیاحوں کا بے پناہ رش ہے، تقریباً ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں اسلام آباد کے راستے مری اور گلیات کی طرف جا چکی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے عوامی رش کی وجہ سے مری کی جانب ٹریفک کی روانی انتہائ سست ہے،لہذا سیاحوں بلخصوص فیملیز سے اپیل ہے کہ وہ مری اور گلیات کی طرف سفر کرنے سے فی الحال گریز کریں۔

https://twitter.com/x/status/1479484042143748102
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسلام آباد اور مری کی انتظامیہ عوامی سہولت کے لئے 24 کھنٹے سرگرم عمل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی ٹویٹر پر مری کے گردونواح کا نقشہ شیئر کرتے ہوئے ٹریفک جام کی نشاندہی کی اور کہا کہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری اور گلیات ایریا میں داخل ہو چکی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1479482377693016064
ڈاکٹر شہباز گل نے عوام سے اپیل کی کہ براہ مہربانی غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سیرو تفریح کے کئے جانا ہے تو آنے والے ویک اینڈ پر ملتوی کر لیں۔ نیچے نقشے میں لال رنگ میں ٹریفک فلُو دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی عوام سے مری کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کی اپیل کی اور کہا کہ ٹریفک جام اور فلو متاثر ہونیکی شکایات کی وجہ سے اسلام آباد سے مری کی جانب انٹری اتوار تک بند کردی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1479485752174129153
 

Everus

Senator (1k+ posts)
یہ قوم صرف لِتر کی یار ہے
عمران سنفر سے بولو آ کے قوم کو لتر مارے
پھر آگے سے قوم نے . . . . سوری پیچھے سے اسکی جو مارنی ہے وہ یہاں لکھے بغیر ہی تجھے سمجھ آ گئی ہے
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
عمران سنفر سے بولو آ کے قوم کو لتر مارے
پھر آگے سے قوم نے . . . . سوری پیچھے سے اسکی جو مارنی ہے وہ یہاں لکھے بغیر ہی تجھے سمجھ آ گئی ہے
تجھے آگے پیچھے مارنے کا اپنا ہی مزہ ہے???
 

Back
Top