
لاہور کی مقامی عدالت نے مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کے ملزم مفتی عزیز الرحمان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کر دی۔
ملزم عزیز الرحمان کے وکیل نے مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کی ڈی این اے رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات بھی مکمل کر لی ہیں۔
وکیل ملزم عزیز الرحمان نے عدالت سے استدعا کی کہ اب ملزم کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔
پبلک پراسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے مکرنا ناممکن ہے۔ اس کی ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم مفتی عزیز الرحمان کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/rvHYLbK/1.jpg