محسن نقوی کی قومی ٹیم پر ایک ماہ تنقید نہ کرنے کی درخواست


moshan1i1h13.jpg


چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کامورال زبردست ہے، قوم سے درخواست ہے ٹیم کو ایک مہینہ دیں، ٹیم جیت کر آئیگی,چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کھلاڑیوں کے ذہن میں بس ایک بات ہو کہ قوم ہمارے ساتھ ہے تو وہ جیت جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم ایک میچ ہارجائے تو پوسٹ مارٹم ہوتا ہے، ورلڈکپ کے بعد جومرضی کر لیں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈکپ تک قوم کو ٹیم پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا 4 ہفتے تک ٹیم فائنل میں ہوگی، اس وقت تک کھلاڑیوں کاساتھ دیں، کل انشااللہ پاکستان جیتے گا، میچ جیتنے کیلئے 200 اسکور ہونے چاہئیں.
https://twitter.com/x/status/1796188939616768404
اپنے ایک اور بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ورلڈ کپ پاکستان میں آتا دیکھ رہا ہوں۔ قومی ٹیم نے اپنی تیاری کر لی ہے۔ٹیم کو پیغام ہے کہ سو فیصد کارکردگی پیش کریں اور گھبرا کر نہ کھیلیں۔ ورلڈ کپ پاکستان میں آتا دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا ہے اور ٹیم نے ورلڈ کپ سے متعلق اپنی تیاری کر لی ہے۔ ٹیم کو کہتا ہوں گھبرانا اور ڈرنا بالکل نہیں ہے ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اپنی رائے ظاہر کردی,اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں میزبان نجیب الحسنین نے سابق کپتان معین خان سے پوچھا کہ بابر اعظم بلا شبہ بہترین بلے باز ہیں لیکن وہ ابھی تک کپتانی میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں آپ اس بارے میں کیا کہیں گے؟

معین خان نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں کرکٹ بورڈ میں تواتر کے ساتھ تبدیلیاں آتی رہی ہیں، آپ کسی کو بھی کپتان بناتے ہیں تو اسے موقع دینا چاہیے ورنہ اسی وجہ سے ٹیم کے اندر اختلافات بھی ہوتے ہیں کھلاڑی کو پتا ہی نہیں ہوتا ہے کہ ہمارا کپتان کون ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ آپ یا تو سیریز کے لیے یا پھر ایک سال کے لیے کپتان بناتے ہیں اگر بابر کو کپتان بنانا ہے تو پھر طویل عرصے کے لیے بنائیں,بابر اعظم سے بھی بطور کپتان غلطیاں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے اسے کپتانی سے ہٹادیا گیا تھا، آپ کو چاہیے کہ اپنی غلطیوں سے سیکھیں اگر ایسا نہیں کرتے ہیں تو ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور آپ کے اوپر بھی دباؤ بڑھتا چلا جاتا ہے۔

میئر لندن صادق خان بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ورلڈ کلاس بیٹر بابر اعظم کے فین نکلے۔
لندن میں واقع پاکستان ہاؤس میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں کپتان بابر اعظم سمیت تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی، عشائیے میں چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی بھی موجود تھے، اس کے علاوہ میئر لندن صادق خان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

عشائیے کی تقریب میں میئر لندن صادق خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم میرا فیورٹ کھلاڑی اور رول ماڈل ہے، مجھے فخر ہے کہ پاکستان کی ٹیم ایک بار پھر لندن کھیلنے آئی۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top