
مانسہر ہ میں ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، پاکستان تحریک انصاف اور سوشل میڈیا صارفین کی شدید مذمت۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے مانسہرہ میں ورکرز کنونشن کیلئے سجائے گئے پنڈال میں پولیس کے چھاپے اور کرسیاں اٹھا کر پولیس موبائل میں رکھنے، پنڈال میں موجود لوگوں کو باہر نکالنے، شہر بھر میں لگائے گئے ناکوں کے مناظر شیئر کیے گئے، ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پورے ضلع مانسہرہ میں ناکہ بندی کے بعد شہرمیں کرفیو سماں ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن کا اتنا خوف ہے کہ شہرمیں جگہ جگہ ناکہ بندی کی گئی ہے، پولیس نے رات بھر چھاپے مارے ، پی ٹی آئی ورکرز کو ہراساں کیا۔
پی ٹی آئی ہزارہ ریجن کے صدر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ ورکر کنونشن بہت پر امن ہے ،پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد اس کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1721077406440538416
پاکستان تحریک انصاف کے ٹویٹر ہینڈل سے پنڈال میں ہونے والی توڑ پھوڑ کی ویڈیو شیئر کی گئی اور کہا گیا کہ پولیس نے عدالتی حکم کے باوجود ورکرز کنونش پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی، ایک جماعت کے پرامن کارکنان پر آخر کب تک یہ ظلم ہوتا رہے گا۔
https://twitter.com/x/status/1721130104225399249
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل حما د اظہر نے کہا کہ الیکشن کروانا آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبوری تھی، عدلیہ کا اصل امتحان ہے کہ الیکشن کن حالات میں ہورہے ہیں، کیا مقبول ترین جماعت کے لوگوں کی پکڑ دھکڑ جاری رکھ کر؟ کیا ایک جماعت کے جلسے پر پولیس دھاوا بول کر یا اس جماعت کی قیادت کو جیلوں میں رکھ کر۔
https://twitter.com/x/status/1721149814291714227
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پولیس نے پروگرام سے پہلے ہی ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لے کر جلسہ گاہ پر دھاوا بول دیا، عدالت عالیہ کا حکم ہے کہ الیکشن کے حوالے سے کوئی مفی بات نا کی جائے۔
https://twitter.com/x/status/1721109365426692553
اظہر مشہوانی نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کہاں ہیں، عدالت کی جانب سے اجازت ملنے اور انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے باوجود پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشنز کی وجہ سے شہروں میں کرفیو لگائے جارہے ہیں، ایکسپائرڈ اور غیر آئینی نگراں حکومت میں پولیس ن لیگ کے جلسوں میں کرسیاں بھی خود لگاتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1721081608378208270
پی ٹی آئی سندھ کی رہنما فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی پالتو پولیس نےعدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن پر حملہ کیا اور اسٹیج گرادیا، کیا ایسی صورتحال میں الیکشن ہوسکیں گے، ریاست کیوں صرف لیول پلیئنگ فیلڈ صرف ن لیگ کو دے رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1721072366208635016
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی بھاری نفری نے انصاف سیکرٹریٹ مانسہرہ پر دھاوا بول دیااور متعدد بے گناہ ورکرز کو گرفتار کرلیا، پی ٹی آءی کو کرش کرنے کی کوششیں آج بھی جاری ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1721124703958356024
صحافی شاکر محمود اعوان نے کہا کہ مانسہرہ میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن چار دیواری میں منعقد کیا گیا تھا مگر اس کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے، چیف جسٹس کہتے ہیں مثبت خبریں دیں، ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ سب کا قانونی حق ہے، مگر ملک کے حقیقی مالک کہتے ہیں ہوگا وہی جوہم چاہتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1721124095104835659
صحافی عمران افضل راجا نے کہا کہ سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کیجانب سے کنونشن کے انعقاد کے آرڈر کو بھی جوتے کی نوک پر رکھا جاتا ہے، مانسہرہ میں ایک قسم کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، بزدل لوگوں سے پالا پڑا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1721089372756271402
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان بلوچ نے کہا کہ اگر عدالتوں کے فیصلوں پر عمل نہیں ہونا تو ججز کو استعفیٰ دے دینا چاہیے اور عدالتوں کو تالے لگادینے چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1721124115317231899
مقصود خان نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانے کی ناکام کوششیں جاری ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1721123169782948303
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16مانسعھراجسسگس.png