مارچ 2025 میں حکومت نے 652 ارب روپے کا نیا قرض لیا،اسٹیٹ بینک

screenshot_1747076013766.png



اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق وفاقی حکومت نے مارچ 2025 کے دوران 652 ارب روپے کا اضافی قرض حاصل کیا، جس میں 496 ارب روپے مقامی ذرائع جبکہ 156 ارب روپے بیرونی ذرائع سے حاصل کیے گئے۔


رپورٹ کے مطابق حکومتِ پاکستان کا مجموعی قرض اب 73688 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ سالانہ بنیادوں پر یہ قرض 12.7 فیصد یعنی 8314 ارب روپے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔


مزید تفصیلات کے مطابق ملکی قرض 51518 ارب روپے جبکہ بیرونی قرض 22170 ارب روپے کی سطح پر آچکا ہے، جو معیشت کے لیے بڑے چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے۔

 

Back
Top