
ایم پی اے بلال یاسین پر بلال گنج موہنی روڈ کے قریب قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزموں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ یہ حملہ آور ٹارگٹ کلر تھے جنہوں نے پیسے لیکر یہ حملہ کیا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حملہ کس نے اور کیوں کرایا اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تفتیشی افسران نے لاہور کے ٹاپ شوٹرز کی فہرستیں مرتب کر لی ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شوٹرز کو گرفتار کر کے پتہ لگایا جا سکے گا کہ حملہ کس نے کرایا ہو گا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج دو مختلف اینگلز سے ملی ہے جس میں ملزموں کو 125 موٹرسائیکل پر سوار ہو کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سیف سٹی کے مطابق دونوں ملزموں نے ہیلمٹ نہیں پہنے تھے، نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ایک شخص ان ملزموں کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے مگر وہ اس کے ہاتھ نہیں آتے۔
پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جونہی کڑیوں سے کڑیاں ملیں گی ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ علاقے کی جیو فینسنگ کی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں تحقیقاتی ٹیموں میں سی آئی اے پولیس حصہ لے گی۔
https://twitter.com/x/status/1477205245939929093
اس کے علاوہ بلال یاسین نے حملہ آوروں کےخلاف اندراج مقدمہ کےلیے پولیس کو درخواست دیدی ہے۔ اپنی درخواست میں سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ سابق کونسلر میاں اکرم کو ملنے موہنی روڈ گئے تھے، ان کے گھر کے باہر بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر دو حملہ آور آئے، جنہوں نے جینز کی پینٹ اور جیکٹس پہن رکھیں تھیں۔
حملہ آوروں نے موٹر سائیکل سے اتر کر جان سے مارنے کےلیے فائرنگ کردی، پہلی گولی پیٹ اور اس کے بعد بائیں ٹانگ پر لگی تو میں گر گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2bilacctv.jpg