
لیگی رکن اسمبلی پنجاب بلال یاسین پر فائرنگ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں رہنما مسلم لیگ ن اور رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ ایک گولی ان کے پیٹ میں اور ایک ان کی ٹانگ میں لگی۔ بلال یاسین کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے واقعہ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی اور نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ۔ پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں لیکن اللہ نے بچا لیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود حالت خطرہ سے باہر ہے۔اللہ انھیں جلد اور مکمل شفا عطا فرمائے۔ سب سے دعا کی درخواست ہے۔
https://twitter.com/x/status/1476943198081671168
شہباز شریف نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلال یاسین پر فائرنگ دہشت گردی ہے، مجرموں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ بلال یاسین کی زندگی اور صحت کے لئے فکر مند ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے پارٹی کارکنان اور قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ بلال یاسین کی زندگی اور صحت کے لئے دعا فرمائیں۔
https://twitter.com/x/status/1476943898203328515
رہنما مسلم لیگ ن اعظمی بخاری نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانتے ہوئے کہا کہ ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پہ لاہور کے علاقے موہنی روڈ پہ فائرنگ، یہ لاہور میں امن وامان کی صورتحال ہے،عوام سے دعاؤں کی اپیل،حالت خطرے سے باہر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1476942342368202771
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے کر سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے بلال یسین پر فائرنگ کے واقعہ پر CCPO لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا ہے۔ وزیری اعلیٰ نے بلال یاسین کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1476948865404309504
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10bilayasee.jpg
Last edited: