
لیسکو ریجن میں پروٹیکٹڈ صارفین سے کروڑوں روپے کی اوور بلنگ کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو ریجن میں 170 سے 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین سے کروڑوں روپے اوور بللنگ کی مد میں ادا کرنے پڑے ہیں، اس حوالے سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہےجس کے مطابق 170 سے 200 یونٹس چلانے والے صارفین پر اضافی یونٹس ڈالنے سے ہزاروں روپے کےاضافی بل بھیجے گئے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو ریجن میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے صارفین سامنے آئے ہیں جن کو زبردستی پروٹیکٹڈ کیٹیگری سے نکالا گیا اور 200 یونٹس سے اوپر والی کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔
ایسے صارفین کو 5 ، 5 ہزار روپے اضافی بل ادا کرنا پڑا اور ان کے مجموعی بل 8ہزار سے تجاوز کرگئے۔
اس حوالے سے ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری کردہ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی اوور بلنگ نہیں کی گئی بلکہ 30 روزہ آٹو میٹک کمپیوٹر نے خودکار طریقے سے بلنگ کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1809560431750508715
قبل ازیں ایف آئی اے نے لیسکو کے خلاف پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ کی شکایات پر انکوائری شروع کردی ہے ، ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر لاکھوں پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ کا سامنا کرنا پڑا، پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل صارفین پر اووربلنگ سے کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7lescooaoverbillsinf.png