لودھراں، ذہنی طور پر معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ

11zjhhskskhhdhkkkkkjs.png


متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا، رپورٹس سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائیگی: پولیس حکام

ملک بھر میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جسے روکنے میں انتظامیہ بری طرح سے ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہر لودھراں کے علاقے گیلے وال میں عیدالاضحی کے روز ایک بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی ذہنی معذور بتائی جا رہی ہے۔ ذہنی معذور بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کا رشتہ دار بتایا جا رہا ہے۔ متاثرہ لڑکی کا ہسپتال سے میڈیکل کروا لیا گیا ہے جس کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی، ملزم پر جرم ثابت ہو گیا تو اسے سخت سے سخت سزا دلوانے کی کوشش کریں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برس بچوں سے زیادتی کے 4 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے ان پرتشدد واقعات میں زیادتی کے کیسز بھی شامل ہیں۔ ملک میں روزانہ 11 کے قریب بچوں سے زیادتی کے واقعات پیش ٓتے ہیں جبکہ رپورٹ کیے گئے کیسز میں 53 فیصد لڑکیاں شامل تھیں۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
In Islamic republic of Pakistan torture ,torture,extra judicial killings,fake court cases and unlawful arrests have become the norm.It is going to get worse because psychopath generals have taken over the country.
 

Back
Top