
صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں ایک سیاستدان نے 80 کروڑ کی پراپرٹی خرید لی ہے
عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان میٹنگز میں کہتے ہیں کہ میرا ویژن سنو لیکن نوازشریف انہیں چکر دیکر ملک سےباہر چلے گئے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ نوازشریف بیمار ہیں لیکن وہ پہلے سے زیادہ صحتمند ہیں، میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ نوازشریف نے وطن واپس نہیں آنا، یہ دعوے غلط ہیں کہ وہ پاکستان آئیں گے تو ان پر کیسز ختم ہوجائیں گے۔
عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ اسحاق ڈار نے لندن میں 80 کروڑ روپے کی پراپرٹی خریدلی ہے اور یہ پراپرٹی انہوں نے اپنے نام پر نہیں ایک آفشور کمپنی کے ذریعے خریدی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران انکے بچے دوبئی سے 2 بار بڑی تیزی سے لندن آئے۔
انکے مطابق اسکے ساتھ ایک جگہ ہے جس کی قیمت 55 کروڑ ہے اسکی بھی بات چل رہی ہے۔ابھی دعائے خیر نہیں ہوئی، ابھی تو پارٹی چل رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انکی شادی 2 دفعہ ہوتی ہے اور اس پر اتنا پیسہ لگ جاتا ہے کہ جس نے ڈیکوریشن کا ٹھیکہ لیا تھا، اس نے دکان بنالی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/londnn11213.jpg