لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے والا برقعہ پوش ملزم گرفتار

10buurqaposindaaans.png

ملک بھر میں حوا کی بیٹیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ایسا ہی ایک واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع شنگھائی پل پیش آیا جہاں ایک شخص برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کر رہا تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں واقع شنگھائی پل کے قریب ایک شخص برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کر رہا تھا کہ دوران پٹرولنگ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی جس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

کوٹ لکھپت پولیسکا کہنا ہے کہ دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص برقعہ پہن کر بازار میں خریداری کے لیے آئی ہوئی خواتین کو ہراساں کر رہا ہے جس پر فوری طور پر کارروائی کی گئی۔ شنگھائی پل کے قریب واقع بازار میں خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کا نام علی رضا بتایا گیا ہے جو وہاں پر خریداری کیلئے آئی ہوئی خواتین کو ہراساں کر رہا تھا، پولیس کی طرف سے ملزم کی تصویر بھی جاری کر دی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1824839856289104066
پولیس کی طرف سے جاری کی گئی تصویر میں علی رضا نامی ملزم کو برقعہ پہنے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے حراست میں لے کر انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑکا کہنا تھا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی شخص کو رعایت نہیں دی جا سکتی، ملزم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

قبل ازیں بھی ایسے ہی ایک اور واقعے میں جناح باغ میں بھی برقعہ پہن کر خواتین کر ہراساں کرنے والے 4 اوباش نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جہاں وہ ایک فیملی فیسٹیول کے دوران خواتین کو ہراساں کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ سلمان نامی ملزم نے برقعہ پہن رکھا تھا اور دیگر اس کے ساتھ تھے اور جنسی ہراسگی اور فحش اشارے کرنے کے جرم کے مرتکب ہوئے تھے۔
 

Back
Top