
لاہور، انویسٹی گیشن پولیس نے زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کرواکر معصوم شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمہ لاہور سمیت دیگر شیروں میں متعدد جھوٹے مقدمات درج کروا چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف سرکاری و سیاسی شخصیات پر زیادتی کے مقدمات درج کرانیوالی ملزمہ کاسراغ لگالیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ایم پی اے، محکمہ داخلہ، انکم ٹیکس افسروں سمیت دیگرشخصیات پر مقدمات درج کرائے۔
گرفتار ملزمہ عظمی شہزادی رحیم یار خان کی رہائشی ہے, عظمیٰ شہزادی نے تحریم، خنسہ، شازیہ اور طیبہ کے نام سے مقدمات درج کرائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے خلاف بھی فراڈ، چوری، دھمکیوں اور دھوکہ دہی کے 7 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔
ملزمہ نے محکمہ داخلہ کے افسر کے خلاف گلشن راوی میں مقدمہ درج کرایا تھا، خنسہ کے نام سے انکم ٹیکس افسر کیخلاف بھی مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔
عظمیٰ کے نام سے ایک ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کرایا جبکہ تمام مقدمات کو جھوٹا ہونے کے باعث خارج کر دیا گیا۔ خاتون مقدمات کے اندراج کے بعد بھاری رقم کا مطالبہ کرتی تھی اور کئی اہم شخصیات خاتون کو بھاری رقم ادا کر چکی ہیں۔
خاتون نے رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی سمیت مختلف افراد کے خلاف زیادتی کے دس جھوٹے مقدمات درج کروائے۔ خاتون مقدمات کے اندراج کے بعد شہریوں سے بھاری رقم کا مطالبہ کرتی تھی، خاتون کے جھوٹے مقدمات سے متاثرہ افراد میں سیاستدان، زمیندار، سرکاری ملازمین اور عام شہری بھی شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/qjLzYmx/case.jpg