
گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکن وقاص امجد کو لاپتہ ہے، مبینہ اغوا سے قبل وقاص امجد کو دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی
وقاص امجد نے 13 اپریل کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نمبر بھی شئیر کیا تھا اور کہا تھا کہ ابھی اس نمبر سے کال آئی ہے۔۔ دھمکیاں لگا رہا تھے جناب
وقاص امجد کامزید کہنا تھا کہ کچھ سمجھ نہیں آیا کے کال بھارت سے کیوں آئی ہے؟؟
https://twitter.com/x/status/1646588476396298241
اس پر ایک سوشل میڈیا صارف ریحان نے سوال کیا کہ بولنے والے کا لہجہ انڈین تھا یا پاکستانی؟ جس پر وقاص امجد نے کہا کہ دیسی ساتھا، بھارتی نہیں تھا۔
https://twitter.com/x/status/1646592271633256449
وقاص امجد کی رہائی کیلئے زمان پارک کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا۔پی ٹی آئی کارکن شرم کرو حیا کرو وقاص امجد کو رہا کرو کے نعرے لگاتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1647299479203135494
واضح رہے کہ وقاص امجد نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ گراؤنڈ پر بھی تحریک انصاف کے متحرک کارکن ہیں۔ 2018 کےالیکشن کے دوران وقاص امجد شفقت محمود اور میاں محمودالرشید کیلئے ڈوٹوڈور کمپین کیلئے پیش پیش رہے۔ وقاص امجد تحریک انصاف کے ہر ایونٹس میں شریک ہوتے ہیں جبکہ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/waqasanhdaa.jpg