فیصل آباد: 2 خواتین کی لڑائی میں 8 سالہ معصوم بچہ جان سے ہاتھ دھوبیٹھا

faislab11.jpg

پنجاب میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، پنجاب میں خاندانی رنجش کی بنیاد پر دو خواتین کی لڑائی میں معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے گیدڑی میں پیش آیا جہاں دو خواتین کی لڑائی نے 8 ‏ماہ کے بچے کی جان لے لی۔

سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 خواتین کے درمیان جھگڑا ہوا اور ‏نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

ایک خاتون نے رشتےدار خاتون پر حملہ کیا تو دھکا دینے سے دوسری خاتون کا بیٹا ‏زمین پر گرِ کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمہ کو حراست میں لےلیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ‏بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ‏جائے گا۔

دوسری جانب پھولنگر میں آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ مالکان کے بہیمانہ تشدد سےجاں بحق ہو گئی، ملزمان مردہ حالت میں بچی کو گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔

پتوکی کی رہائشی 8 سالہ مصباح گوجرانوالہ میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی جس کو مالکان نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچی جاں بحق ہو گئی۔


بچی کے والدین کے مطابق بچی گوجرانوالہ میں محمد عثمان نامی شخص کےگھرکام کرتی تھی، مالکان تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مردہ حالت میں بچی کو گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے، مصباح کے جسم پرتشدد کے نشانات ہیں اور اسے قتل کیا گیا ہے۔
 

aliahmad297622

Chief Minister (5k+ posts)
This type news should not come on siasat pk , if any body killed New York , La or other state dont have this News make sense tomuch info look bad
 

Back
Top