فورم کا بائیکاٹ - siasat.pk ka boycott

Status
Not open for further replies.

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
میں اس فورم پے جولائی ٢٠١٤ سے موجود ہوں اور تقریباً ہر روز یہاں باقائدگی سے آتا رہا ہوں

یہاں کی ایڈمن پہلے نیوٹرل ہوا کرتی تھی اور فورم پے گالم گلوچ کو روکنے کے لئے کافی سر گرم بھی رہی ہے

لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے نہ صرف ایڈمن کی پالیسی کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ یہ فورم کو کس طرف لے کے جارے ہیں بلکہ کچھ سرکاری ملازمین کے بڑھتے ہوے اثر و رسوخ سے فورم کا ماحول خراب ہونا شروع ہو گیا ہے

میں آج اس تھریڈ کے ذریعے سے اپنے محترم اور عزیز موڈ صاحبان سے مخاطب ہوں کہ کل میں نے اپنے ساتھی پی ٹی آئی سائنٹسٹ کے بین اور مخالفین کے نازیبا روئیے سے متعلق ایک تھریڈ بنایا تھا لیکن اسے بے دردی سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ایسا ظلم تو سوتیلی ماں بھی نہیں کرتی جیسا کل موڈ صاحب نے میرے تھریڈ کے ساتھ کیا

کل " ماں " کے نام سے بناۓ گئے ایک تھریڈ پر حکومت پاکستان کے سرکاری ملازم اور سینئر فورم ممبر عاطف نے تحریک انصاف کے ایک سینئر اور انتہائی سر گرم ممبر " پی ٹی آئی سائنٹسٹ " کو گالی دے کے اکسایا اور بدلے میں جب پی ٹی آئی سائنٹسٹ نے عاطف کو اسکی زبان میں جواب دیا تو پی ٹی آئی سائنٹسٹ کو بین کر کے یہاں کی جانب دار ایڈمن نے سرکاری ملازم کو پھر سے گالیاں دینے کے لئے آزار کر دیا

اگر تو پی ٹی آئی سائنٹسٹ پہلے کوئی غلط بات کرتا تو میں کبھی بھی اس کے لئے آواز نہ اٹھاتا

میں نے ثبوت کے ساتھ کل ہی تھریڈ بنا کے ایڈمن کی توجہ اس طرف مبذول کرانے کی کوشش کی تھی لیکن شاید ہماری جانب دار ایڈمن کو سچ پسند نہیں آیا اور انہوں نے تھریڈ ہی ڈیلیٹ کر دیا

میں یہاں نہیں کہہ رہا کہ پی ٹی آئی والوں پر ہی مہربانی اور کرم کیا جائے بلکہ یہ کہہ رہا ہوں کے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوے تمام ممبران کے خلاف یکساں کاروائی کی جاے جو کے ہمارے دوست پی ٹی آئی سائنٹسٹ کے معاملے میں نہیں کی گئی

اگر بین کرنا ہے تھا تو دونوں کو کرتے یا کسی کو نہ کرتے

فورم کی ایڈمن کو غیر جانب دار رہ کے فورم کو اپنی پولیسیز کے تحت چلانا چاہئے نہ کے سرکاری ملازمین کی باتوں میں آ کے فورم پے جانب داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے

کسی سرکاری ملازم کا کسی بھی سیاسی ایکٹیویٹی میں حصہ لینا خلاف قانون ہے ، لیکن یہاں ایک موصوف عاطف صاحب پیسہ سرکار کا لے کے تحریک انصاف کے خلاف دن رات زہر اگل رہے ہوتے ہیں اور ایڈمن سب کچھ جانتے بوجھتے ہوے اسے کھلی چھٹی دے بیٹھی ہے

ایڈمن کو ذاتی تعلقات کو ایک طرف رکھ کے نہ صرف فورم کی بہتری کا سوچنا چاہیے بلکے یہاں کے ماحول کو کشیدگی سے بھی بچانا چاہئے

لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہاں کی ایڈمن کا حکومت پاکستان کے نمائندوں کی جانب جھکاؤ بڑھتا جا رہا ہے اسی لئے فورم پے دن بدن لڑائیاں بڑھتی جا رہی ہیں کیوں کہ حکومت کے نمائندے حکومت کی نا اہلی والے تھریڈز پے گالم گلوچ کر کے یا تو تھریڈ بند کروا دیتے ہیں یا پھر ایڈمن کی جانب سے کھلی چھٹی ملنے کی وجہ سے تھریڈ کو ٹاپک سے ہٹا کے میدان جنگ بنا دیتے ہیں

آخر میں میری عدیل اور باقی موڈ حضرات سے درخواست ہے کہ ہمارے دوست پی ٹی آئی سائنٹسٹ کو رہا کریں جو کے ایک شریف النفس انسان ہے اور اپنے کام سے کام رکھنے والا ممبر ہے .... اس کی اس فورم کے لئے اچھی خاصی کونٹریبیوشن ہے ، وہ جواب تب ہی دیتا ہے جب مخالفین اس پے ذاتی اٹیک کرتے ہیں ورنہ وہ کسی کو مخاطب نہیں کرتا ، اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو

میں ایڈمن کے غلط روئیے کے خلاف احتجاجا اس فورم کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور جب تک ایڈمن اپنی غیر جناب داری کا اعلان کر کے اس پے عمل نہیں کرتی میرا بائیکاٹ جاری رہے گا

اس بائیکاٹ کے دوران نہ تو میں کوئی تھریڈ بناؤں گا ، نہ کسی تھریڈ پے اپنی راۓ کا اظہار کروں گا

ہم یہاں اپنی جماعت کی سپورٹ کے لئے آتے ہیں گالیاں کھانے نہیں ، لیکن ایڈمن کی نا اہلی کی وجہ سے سیاسی مخالفین کو گالیاں دینا سرکاری ملازمین اور ان کے حواریوں کا معمول بن چکا ہے

میں اس فورم پے موجود باقی تمام جماعتوں کے ممبران اور تحریک انصاف کے سپپورٹرز سے بھی بائیکاٹ کی اپیل کرتا ہوں

آج ایسا پی ٹی آئی سائنٹسٹ کے ساتھ ہوا ہے کل کو اسکی جگہ آپ بھی ہو سکتے ہیں


اگر کسی فورم ممبر کو کل کی گالیوں والا ثبوت چاہئے ہوا تو مجھ سے رابطہ کرے میں سکرین شاٹس فراہم کر دوں گا

فورم ایڈمن کے روئیے کے خلاف احتجاج میں شامل ہو کے آپ بھی غیر جانب دار ایڈمن کے لئے آواز اٹھائیں تا کہ یہاں کسی کارکن سے نہ کوئی زیادتی ہو نہ ہی کوئی کسی کو گالیاں دے ... شکریہ

میں ریفرینس کے طور پر سرکاری ملازم عاطف کی پروفائل کا سکرین شاٹ یہاں لگا رہا ہوں تا کہ کوئی یہ نہ کہے یہ جھوٹا الزام ہے :

a1b0p.jpg

نوٹ : ایڈمن سے گزارش ہے براۓ مہربانی اس تھریڈ کو ڈیلیٹ نہ کرے تا کہ لوگوں تک یہ بات پہونچے میں نے ایسا فیصلہ کیوں کیا ہے
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
Kuch aisay Old members hain jin k rawayee sy lagta hy k wo hi iss forum k krta dharta hain...

Jis ko chaha jaisi marzi gali dye di...jis ki examples bht sy dostoon ny kal k thread main post ki theen...

Mod hazraat iss forum ko unn members k hi naam kr dain ta k koi doosra aye hi na iss forum pr
 
:lol:تھریڈ والے صاحب تو کچھ معقول انسان ہیں ، مگر تمہارے بائیکاٹ سے کسی کو کیا فرق پڑنا ہے ، تمہارا کام صرف ڈسلائک دینا ہے اس کے بغیر کیسے زندہ رہو گے ؟
I support thread starter...

He spoke my words...

I ll also boycott forum if justice is not done and policies revisit
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
Govt employee ho kr hamary Tax k paisay sy salary lye kr hum ko hi galiyaan....

Yeh tu Nooracracy ka ek aur namoona hy
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
:lol:تھریڈ والے صاحب تو کچھ معقول انسان ہیں ، مگر تمہارے بائیکاٹ سے کسی کو کیا فرق پڑنا ہے ، تمہارا کام صرف ڈسلائک دینا ہے اس کے بغیر کیسے زندہ رہو گے ؟

Chal teri jaan ko tu sakoon aye ga na....

Faraq tu tery janay sy bhi nhn aye ga...

Galiyaan aur bay-mantaqi batain kam ho jyen gi iss forum sy
 

jangjoo786

Chief Minister (5k+ posts)
I used to be the active member of *************.
but then it was taken over(may be bought) by patwaris.
now I can see the same dubious activities in siasat.pk.
i am not accusing any one but there is a gradual shift of admin.that is the reason why there is a growing trend of abusing ,swearing and bullies in the forum.
admin should correct it before it's too late .
 

saadmahhmood83

Minister (2k+ posts)
تھریڈ سٹاٹر بھلا مانس معتدل آدمی ہے ۔ آخر کچھ تو ہوا ہے آج ایڈ منز سے اتنا نالاں نظر آرہا ہے۔ میں مجموعی طور پر تھریڈ سٹاٹر کی بات کو جائز سمجھتا ہوں ۔ انصاف ایک آنکھ سے نہ ہو ۔
 

Athra

Senator (1k+ posts)
ببلو چھڈ یار ٹینشن نہیں لئی دی انہاں چولان د اکو ہی علاج ہے ان کو جواب ہے نہ دو ہم لوگ ان کو اہمیت نہیں دیں گے یہ خود ہی اکیلے چیخیں مار مار کے چپ ہو جائیں گے ،، اور بین ان بین ہونا تو کھیل کا حصہ سمجھ لو ،، بس ٹینشن دیا کرو ان کو
 

1mr4n

Minister (2k+ posts)
میں آپکی ایک ایک بات سے متفق ہوں ہم صرف یہاں اپنے وطن کی بہتری کیلیے آٹھنے والی آوازوں میں شریک ہوتے ہیں ناکہ بےتکی اور اخلاق سے گری ہوئ گفتگو میں شریک ہونے آتے ہیں مجھے کسی قسم کا شوق نہیں کسی کو برا بھلا کہنے کا نا ہی میری ایسی تربیت ہے میں بذات خود دو دفعہ بین ہوا کوئ مجھے گالیاں دے رہا ہو اور میں ایڈمن کو رپورٹ بھی کر رہا ہوں لیکن نہیں آلٹا مجھے ہی اٹھا کر بین کر دیا کتنا آچھا لگے جب یہاں آکر ایڈمنز کو میرے پتر چنگڑ موچی طرح طرح کے القابات دیے جائیں
میں شروع دن سے اس سائیٹ کا خاموش رکن تھا لیکن گالیاں دیکھ کر دل جلتا تھا خود سے اچھی بات شروع کی تو پتہ چلا ایڈمن اس میں بھرپور طریقے سے ان شرپسندوں کا ساتھ دیتے ہیں اور بے حسی کی مورت بن جاتے ہیں
سب بھول جاتے ہیں کہ رات کا اندھیرا روشنی کی ایک کرن سے چھڑ جاتا ہے میں بالکل متفق ہوں اور اچھی بات ہے اس سائیٹ سے جان چھوٹے گی تو کوئ اور بھی میدان میں آنے کا سوچے گا
 

amir_ali

Chief Minister (5k+ posts)
Atif sb very bad, you should stop this verbal molestation ASAP.

Pti ******* I am deeply anguished on your sorry state
 

A-Thinker

Minister (2k+ posts)

شاید ایڈمن نے اس تھریڈ کا بدلہ لیا ہو_ فورم کی انتظامیہ کا یکسر بدلتا ہوا رویہ اور بڑھتا ہوا جھکاؤ معنی خیز ہے_ اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہم آپ کی اس پالیسی کو کامیاب کریں گے کہ یہاں گالی گلوچ کا بازار گرم ہو اور آپ تماشائی بن کر ٹریفک بڑھائیں تو یہ آپ کی بھول ہے_ تحریک انصاف کا ہر کارکن متحد ہے اور آپ کے فورم کا سارے سوشل میڈیا پر علی اعلان بائیکاٹ کرے گا_

http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?419467-Attention-ADMINS
 

Milk Shaykh

Banned
Sharam karo admins, your job is to act fairly and this is what you do, i am not blaming all of you, but this attitude of admins have going for long enough.
 
Status
Not open for further replies.

Back
Top