فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو درست قرار دینے کے فیصلے پر سخت ردعمل

1746613431122.png

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کو درست قرار دے دیا

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ سپر یم کورٹ نے حکومت کی انٹرا کورٹ اپیلیں منظور کر لیں۔

حکومت کی انٹرا کورٹ اپیلیں 2-5 کے تناسب سے منظور ہوئیں، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے فیصلے سے اختلاف کیا اور کالعدم قرار دی گئیں شقیں بحال کردیں۔

عدیل راجہ نے ردعمل دیا کہ آج کے دن یہ فیصلہ جاری کرنا اس قوم کو توڑنے کے متراف ہے!! امین الدین نے آج یہ کام کیا ہے!
https://twitter.com/x/status/1920052438469669146
پی ٹی آئی رہنما عرفان سلیم نے تبصرہ کیا کہ سویلین کا ملٹری ٹرائل منظور کر کے ریاست نے اپنی ترجیحات کا اظہار کر دیا۔ترجیح پاکستان تحریک انصاف کو فکس کرنا ہے ہندوستان کو نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1920050301781815602
وقار ملک کا کہنا تھا کہ بہت ہی خطرناک فیصلہ ایک ایسے وقت کا سوچ سمجھ کے انتخاب کیا گیا جس دن فوج پہ تنقید حرام قرار دی جارہی ہے سویلین کا ملٹری ٹرائل جائز قرار دے دیا گیا تباہ کن فیصلہ قومی یکجہتی واڑ کے رکھ دی گئی!
https://twitter.com/x/status/1920049826437234972
فرحان منہاج نے لکھا کہ ایک حملہ بھارت نے کیا اور دوسرا حملہ سویلین پر سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے کردیا
https://twitter.com/x/status/1920055432883646511
صحافی عمران ریاض نے تبصرہ کیا کہ یہ فیصلہ نہیں ظلم ہے۔ پوری مہذب دنیا میں کہیں بھی سویلینز کا فوجی ٹرائل نہیں ہوتا۔ پہلے 9 مئی کے بہانے ایک سیاسی جماعت اور اسکی لیڈرشپ کو کچلا گیا اور اب اس مکروہ اور انسانیت سوز عمل کو عدالتی تحفظ بھی دے دیا گیا۔ شرم آنی چاہیئے
https://twitter.com/x/status/1920053547351130234
شاکر محمود اعوان کا کہنا تھا کہ دوبارہ ٹوئیٹر پر پابندی لگادیں اچھا ہے نہیں تو یکجہتی پوری دنیا دیکھے گی

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کا فیصلہ۔۔۔دشمن سے بعد میں نمٹ لیں گے پہلے پی ٹی آئی سے نمٹ لیا جائے۔۔
https://twitter.com/x/status/1920054145047802173 https://twitter.com/x/status/1920055377770496201
نجم الحسن باجوہ نے لکھا کہ ریاست نے بھارت کی بجائے عمران خان سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ملٹری کورٹس فیصلہ
https://twitter.com/x/status/1920055021355360320
علی ملک نے ردعمل دیا کہ انڈیا کے کل رات والے حملے سے بڑا حملہ اس وقت سپریم کورٹ نے پاکستان پر کر دیا ہے، اس حملے کا تو مقابلہ کر لیا جائے گا لیکن سپریم کورٹ کے حملے میں ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔ انہوں نے تہیہ کر لیا ہے کہ نہ کچھ سیکھنا اور نہ ہی انہوں نے سدھرنا ہے
https://twitter.com/x/status/1920055451414090219
وسیم ملک نے تبصرہ کیا کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتیں بحال کرتے ہوئے سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دے دی، اور یہ فیصلہ اس دن ہوا جب ہندوستان نے پاکستان پر حملہ کیا
https://twitter.com/x/status/1920054042232815832
ثاقب بشیر کا کہنا تھا کہ ایک 9 مئی ہوا تھا وہ بھی بڑا unfortunate واقعہ تھا نہیں ہونا چاہیے تھا اور ایک آج سپریم کورٹ نے 7 مئی کر دیا ہے یہ بھی بنتا نہیں تھا جو کر دیا گیا تاریخ ہمیشہ کے لئے یاد رکھے گی
https://twitter.com/x/status/1920057501585678512
 
Last edited by a moderator:

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
PTI jub bajwa lay lay kr hybrid regime enjoy kr rahee thee tub tu pti walay kehtay thay kay yeh bilkul hona chahiya

youthiapa munafikat has no limit
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
this conflict with india was a good way of gathering the whole country under one flag....and instead, they have chosen to segregate 75% of the electorate, and work with their 25% hodgpodge stooges.
Never seen such a low level of morale
 

Back
Top