
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ فواد چودھری چالاک سیاستدان ہیں، لیکن وہ عمران خان کی کرپشن گھما نہیں سکتے،190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہے، میڈیا کو بتانا چاہیے کہ عمران خان نے زمین کے بدلے پیسے کیوں واپس کیے؟
مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ میں لکھا کہ فواد چوہدری عمران خان اور شہزاد اکبر کی واضح کرپشن کو نہیں گھما سکتے، 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہے۔
https://twitter.com/x/status/1560122299570847745
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کس مائی کے لعل میں جرات ہے کہ عمران خان کو نااہل کرے؟ 13 اکاؤنٹس میں2 کروڑ روپے ٹرانسفرہوئے ہیں، پارٹی عہدیداروں کوآفس آپریشنز کی مد میں یہ رقم جاری کی گئی تھی، ایف آئی اے کس حیثیت میں پارٹی رہنماؤں کونوٹس جاری کررہی ہے؟
فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس آڈیٹرز موجود ہی نہیں ، پیپلزپارٹی نے نہیں بلکہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین نے الیکشن لڑا ، پارٹی لیڈر کے بجائے جنرل سیکرٹری نے سرٹیفکیٹ جمع کرایا، پیپلز پارٹی نے الیکشن پر 232 ملین کے اخراجات ظاہر کیے ، امریکاسے آنے والے پیسے براہ راست زرداری کے اکاؤنٹ میں آئے ، پیپلز پارٹی نے جو ایل ایل سی بنائی اس کا کوئی ثبوت پاکستان میں نہیں، فواد چوہدری نے سوال اٹھایا کہ مسلم لیگ ن کے فنڈزکےذرائع پتا ہی نہیں کہاں سے آئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/miftahi111.jpg