
اسلام آباد کی عدالت نے فواد چودھری کا ایک بار پھر دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے کر انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔
فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری نے عدالت میں اور باہر خدشہ ظاہر کیا کہ آج رات فواد چودھری کو نامعلوم مقام پر لے جا کر تشدد کیے جانے کا خدشہ موجود ہے۔
فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کو کہا کہ پولیس کو جسمانی ریمانڈ دیا گیا تو فواد چوہدری پر تشدد کیا جائے گا اور صرف اسی مقصد کے لیے ریمانڈ لیا جارہا ہے ۔ جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے جواب دیتے ہو کہا کہاگر ایسا کیا گیا تو یہ غیر قانونی ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1619364805604945927
تحریک انصاف نے آج رات فواد چودھری پر تشدد کے خدشے کے پیش نظر اپنے اسلام آباد اور راولپنڈی کے کارکنان کو الرٹ کردیا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت کے مطابق فواد چوہدری کو تھانے سے کسی اور مقام پر منتقل کیا گیا تو اس مقام کے باہر احتجاج کی کال دی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14fawadchaudhrytoture.jpg