فوادچوہدری کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ مختلف صحافیوں کے دعوے

fawhi1h1h21i3h.jpg

تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کو تھانہ آبپارہ میں درج ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، ان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 20 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فواد چوہدری پر پی ٹی آئی کی ریلی نکالنے اور سڑکیں بلاک کرنے کا الزام ہے۔

دو روز قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں 13 نومبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مقدمے میں فیصل واڈا، صداقت عباسی، سیف اللہ خان نیازی، فیاض الحسن چوہان اور شیخ رشید احمد بھی نامزد تھے لیکن گرفتار صرف فوادچوہدری کو کیا گیا۔

فیصل واوڈا، صداقت عباسی، سیف اللہ نیازی تحریک انصاف چھوڑچکے ہیں جبکہ فیاض الھسن چوہان استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن چکے ہیں، شیخ رشید بھی عمران خان سے لاتعلقی کا اظہار کرچکے ہیں اور اب وہ عمران خان سے متعلق اصلی اور نسلی والی بات بھی نہیں کرتے۔

اگرچہ فوادچوہدری بھی تحریک انصاف چھوڑچکے ہیں لیکن فوادچوہدری کو کیوں اس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے؟ اس پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کچھ صحافیوں کے مطابق فوادچوہدری استحکام پاکستان پارٹی میں بھرپور کردار ادا نہیں کررہے تھے اور بھاگنے کی کوشش کررہے تھے

کسی نے دعویٰ کیا کہ فوادچوہدری آج بھی عمران خان کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں، انہیں جہلم میں استحکام پاکستان پارٹی کا جلسہ کروانے کا کہا گیا لیکن انہوں نے انکار کردیا، کسی نے دعویٰ کیا کہ فوادچوہدری نوازشریف کے خلاف بول رہے تھے اس لئے انکی زبان بندی کیلئے یہ اقدام اٹھایاگیا۔

کسی نے دعویٰ کیا کہ ہوسکتا ہے کہ فوادچوہدری کو بھی صداقت عباسی اور عثمان ڈار جیسا انٹرویو کروانے کیلئے اٹھایا گیا ہو۔

دنیانیوز کے صحافی وقاص اعوان کا کہنا تھا کہ اب استحکام پاکستان سے منحرف ہونے پر گرفتاری ہوئی ہے شائد ۔ کیونکہ فواد چوہدری استحکام پاکستان کے سائے تلے الیکشن لڑنے سے انکاری ہیں
https://twitter.com/x/status/1720740731441041910
زبیر احمد خان نے کہا کہ فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ شریف خاندان کے خلاف مسلسل تنقید کرنا فواد چویدری کا جرم ثابت ہوا۔ نوازشریف نئی ریڈ لائن ہے
https://twitter.com/x/status/1720714691415314631
ثاقب ورک نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی جلسیوں میں شرکت نہ کرنے پر جہانگیر ترین اور علیم خان نے اپنے آقاؤں سے شکایت کی جس کے بعد فواد چوہدری ایک بار پھرگرفتار کرلیے گئے، کیسا جبر کا موسم ہے کہ عمران خان کی پارٹی چھڑوا کر دوسری پارٹی میں شامل کراتے ہیں اور پھر دوبارہ گرفتار کرلیتے ہیں کہ پارٹی کے لیے متحرک کردار ادا کیوں نہیں کررہے !!
https://twitter.com/x/status/1720718276374765693
انہوں نے مزید کہا کہ فواد چودھری سے جب آخری دفعہ بات ہوئی تو انھوں نے بےبسی کا اظہار ان الفاظ میں کیا تھا کہ ” ظلم کا نظام ہے، کیا کریں“۔
https://twitter.com/x/status/1720732925157617873
ہم نیوز کے صحافی شاکر محموداعوان نے کہا کہ فواد چودھری نے جہلم میں استحکام پارٹی کا جلسہ کروانے سے معزرت کی تھی،،اب جلدی چھٹکارا ممکن نہیں لگ رہا۔۔
https://twitter.com/x/status/1720714506555306188
یادرہے کہ کچھ روز قبل نیوز ون کے صحافی محمد عمیر نے خبر دی تھی کہ فواد چوہدری کے استحکام پاکستان پارٹی کے لیے متحرک کردار ادا نہ کرنے اینٹی کرپشن نے ان کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا۔فوادچوہدری کی خبر سامنے آنے کے بعد محمد عمیر کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری کو اس وجہ سے گرفتار کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1720710387124011402
شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ کاشف عباسی زیر لب مسکراتا ہے چوھدری غلام حسین ہمارے لڑکے کو تنگ کرتا ہے عدیل راجہ آج بھی ارشد کو یاد کرتا ہے فواد چوہدری گو ہمارے حق میں روز ٹویٹ کرتا ہے لیکن دل سے نہیں کرتا اور اب کہتا ہے الیکشن نہیں لڑنا….. اور اسد قیصر ….یہاں اس نے فضل الرحمان کے گھر چاے کے ساتھ بسکٹ نہیں کھائے ۔اب یہاں اتنی حساسیت ہو گئی ہے
https://twitter.com/x/status/1720743438767792403
صحافی فہیم اختر نے کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے تیسرے دن کی دوسری بڑی سیاسی گرفتاری ہے، فواد چوہدری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت نہیں کی ابھی تک
https://twitter.com/x/status/1720712466618085737
 

Termitenator

Senator (1k+ posts)
dumb, stupid, ignorant and blind cult is desperate to take Fawad Chaudhry back as a revolutionary after he banged them right in front of Zaman Park 😜😝🤪

poor kids
 

Back
Top