
فاسٹ باؤلر محمد عامر نے موجودہ گرما گرم سیاسی صورتحال پر اپنا ردعمل دیدیا ہے جس پر ٹویٹر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی شروع کردیئے ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد عامر نے اپنے بیان میں کہا کہ " جتنا جذبہ ہمارے سیاستدان اپنے جلسوں میں لوگ جمع کرنے میں لگارہے ہیں، اللہ کرے اتنا جذبہ پاکستان ٹھیک کرنے میں آجائے تو کیا ہی بات ہے"۔
https://twitter.com/x/status/1508053101982494725
ٹویٹر پر صارفین نے محمد عامر کے اس بیان پر تبصرے شروع کردیئے، زیادہ تر لوگوں نے محمد عامر کو ان کے ماضی کے حوالے سے طعنے دیتے ہوئے میچ فکسنگاسکینڈل کی یاد دلائی جب کہ کچھ صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا۔
حسان رضا نے لکھا کہ یہ سوچ صرف محمد عامر کی نہیں ہے بلکہ ہماری اکثریت قوم کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ سیاستدان صرف اپنے مفاد کا تحفظ کرتے ہیں انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1508061860796452867
ملیکہ نامی صارف نے محمد عامر کو مشورہ دیا کہ آپ بھی جتنا وقت یہاں لگاتے ہیں اتنا باؤلنگ میں لگائیں تو بہتر ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1508058635506577411
افضل خان نے محمدعامر کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے ٹھیک فرمایا۔
https://twitter.com/x/status/1508065525938675715
ایک صارف نے کہا میں نے ہمیشہ آپ کے خلاف ٹرینڈز میں آپ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے سپورٹ کیا مگر آپ ہر گزرتے دن کےساتھ آپ پر تنقید کرنے والوں کو ٹھیک ثابت کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1508065377284239360
صارفین نے محمد عامر کو میچ فکسنگ کے طعنے دیتے ہوئے ایسی باتیں کرنے سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا۔
https://twitter.com/x/status/1508065736320761859
https://twitter.com/x/status/1508058211131133952
https://twitter.com/x/status/1508058667983253509
https://twitter.com/x/status/1508058705367285760
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18amirsmreponspolitician.jpg