غیر کیمیائي کاشتکاری کیلیے جادوگر کی مہم

CanPak2

Minister (2k+ posts)
غیر کیمیائي کاشتکاری کیلیے جادوگر کی مہم


آخری وقت اشاعت: جمعرات 25 جولائ 2013 ,* 10:12 GMT 15:12 PST


130725095036_srikant_-magician_farmer1.jpg
کشواہا کسانوں کو اورگینک کاشتکاری کے راز بتاتے ہیں

بھارتی ریاست بہار کے ایک کسان کاشتکاروں کو غیر کیمیائی طریقے سے کھیتی باڑی (اورگینک فارمنگ) کے فوائد سمجھانے کے لیے اپنی جادوئی صلاحیتیں استعمال کرتے ہیں۔40سالہ شری کانت کشواہا کا تعلق ضلع مظفرپور کے ایک گاؤں گوندپوری سے ہے۔ وہ کسان ہیں لیکن انہیں جادوگری کا فن بھی آتا ہے۔
ا

وہ ریاست کے کسانوں کو اورگینک فارمنگ یعنی کیمیائي کھادوں اور مضرِ صحت کیڑے مار ادویات کے استعمال کے بغیر کاشتکاری کے متبادل طریقے بتاتے ہیں اور اس کے فوائد سے متعلق کسانوں کو آگاہ کرتے ہیں۔چونکہ انہیں جادو گری کا فن آتا ہے اس لیے وہ لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے پہلے جادو کے کرتب دکھاتے ہیں اور پھر جب لوگ متوجہ ہو جائیں تو وہ روایتی کاشتکاری کے متعلق بات کرتے ہیں۔اس کے لیے انہوں نے اب تک ایک ہزار سے زیادہ جادو کے تماشے کیے ہیں اور ہزاروں کسانوں کو اورگينک کھیتی کے لیے قائل کیا ہے۔کشواہا نے خود ایک غیر سرکاری تنظیم سے اورگینک فارمنگ کے متعلق سیکھا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ اس سے ان کی زندگی ہی بدل گئي۔وہ کہتے ہیں: میں سکول نہیں جا سکا لیکن میں اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کے لیے سکول بھیجتا ہوں۔ یہ سب اسی وقت ممکن ہو سکا جب میں نے اپنے دو ایکڑ کھیتوں میں اورگینک فارمنگ شروع کی، اور اب اورگینک فارمنگ کو پروان چڑھانا ہی میرا مشن ہے۔
"میں سکول نہیں جا سکا لیکن میں اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کے لیے سکول بھیجتا ہوں۔ یہ سب اسی وقت ممکن ہوا جب میں نے اپنے دو ایکڑ کھیتوں میں اورگینک فارمنگ شروع کی۔ اور اب اورگینک فارمنگ کو پروان چڑھانا ہی میرا مشن ہے۔"
شری کانت کشواہا




شری کانت کشواہا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک میلے ایک جادوگر کو دیکھا کہ کس طرح وہ لوگوں کی توجہ اپنی طرف راغب کر رہا ہے اور تبھی انہوں نے جادو گری کا فن سیکھنے کا عہد کیا۔اس مقصد کے لیے انہوں نے معروف جادو گر رام رتن شرما سے رابطہ کیا اور دو برس کی مشقت کے بعد جادو کے تقریباً پانچ سو کرتب سیکھ لیے۔اس کے بعد انہوں نے اس فن کو اورگینک فارمنگ کے لیے استعمال کرنا شروع کیا اور سب سے پہلے اپنے گاؤں کے لوگوں کو اس پر مائل کیا اور لوگ آہستہ آہستہ غیر کیمیائی کاشتکاری کی طرف راغب ہونے لگے۔کچھ ہی دنوں بعد ریاستی حکومت نے گوندپور گاؤں کو اورگینک فارمنگ کا پہلاگاؤں قرار دیا اور پھر سرکاری بینک سٹیٹ بینک آف انڈیا نے اس گاؤں کے کسانوں کو اورگینک فارمنگ کے لیے تمام طرح کی سہولیات دینے کے لیے مالی مدد بھی شروع کردی۔کشواہا کو اپنا نام بھی صحیح طور سے لکھنا نہیں آتا لیکن ان کوششوں کی وجہ سے کئی سرکاری اور غیر تنظیموں نے انہیں انعامات و اعزازات سے نوازا ہے۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/india/2013/07/130725_magician_organic_farming_sz.shtml
 

mercedesbenz

Chief Minister (5k+ posts)
Sheri kaant kishwah ki kamyabi ka raaz bhi unhi 3 cheezon per mumken hua ha (1,brain,2,think,3,movement)
 

Back
Top