
پنجاب میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مختلف شہروں میں ہونے والے حادثات میں مجموعی طور پر 39 افراد جان کی بازی ہا ر گئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے پنجاب میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ہونے والے حادثات کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہےجس کے مطابق عید کے دنوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں، اس دوران 39 افراد جان کی بازی بھی ہار بیٹھے ہیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق عید کے پہلے روز 18 افرادن جاں بحق ہوئے جبکہ دوسرے روز جاں بحق افراد کی تعداد 18 رہی ،عید کے دوسرے دن مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 2137 رہی، دوسرے دن آتشزدگی کے 164 واقعات رپورٹ ہوئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سب سے حادثات صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوئے جن کی تعداد 311 تھی اور ان میں 366 افراد زخمی ہوئے، اسکے بعد فیصل آباد میں ہونے والے حادثات کی تعداد 144، گوجرانوالہ میں 103، ملتان میں 96 اور صوبے کے دیگر اضلاع میں 1ہزار 483 حادثات رپورٹ ہوئے۔
دوسری جانب لاہو میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن عید کے دنوں میں بھی جاری رہا اور عید کے پہلے دو دنوں کے دوران 3 ہزار کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3Eidacciidjdjjjaan.png