عون عباس بپی کو غیر قانونی شکار کی ایف آئی آر پر گرفتار کیا گیا، اعظم نذیر

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
عون عباس بپی کو غیر قانونی شکار کی ایف آئی آر پر گرفتار کیا گیا ہے، اعظم نذیر تارڑ

https://twitter.com/x/status/1897547617652855205
https://twitter.com/x/status/1897550719953068227
سینیٹر عون عباسی بپی کی گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف کے ارکان کا سینیٹ سے بائیکاٹ۔۔!!
منگل کو ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس دوران سینیٹر عون عباس بپی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کے ارکان نے سینیٹ سے واک آؤٹ کر دیا۔


ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عون عباس بپی کی اس ہاؤس میں اتنی ہی عزت ہے جتنی باقی اراکین کی، اس ہاؤس کو کسی کے دباؤ یا پریشر میں آ کر نہیں چلائیں گے، سینیٹ کا اجلاس قانون کے مطابق جاری رہے گا۔


وزیر قانون اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عون عباس بپی پر وائلڈ لائف کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا، یہ معاملہ صوبائی سطح کا ہے، جس حد تک ممکن ہوا، صوبائی حکومت سے معزز رکن کے حق میں بات کریں گے۔


سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ آج اس ایوان کے ایک اور رکن کو اٹھا لیا گیا ہے، سینٹر عون عباس بپی کو آج صبح ساڑھے 8 بجے گرفتار کیا گیا۔ کیا ان کی گرفتاری سے پہلے چیئرمین سینیٹ کو اطلاع دی گئی تھی؟


شبلی فراز نے مزید کہا کہ عون عباس بپی کے گھر میں گرفتاری کی ویڈیوز ہمارے پاس ہیں، جہاں شدید توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود انہیں ایوان میں نہیں لایا جا رہا۔


سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عون عباس بپی ہمارے کولیگ ہیں، جب تک وہ ایوان میں نہیں آتے، کارروائی معطل کر دی جائے۔

 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

President (40k+ posts)

کیا اس ملک میں باقی دوسرے تمام کام قانونی ہو رہے ہیں؟؟؟
تم لوگوں کی تو حکومت تک غیر قانونی ہے

سوال پوچھنے اور ایک حقیقت بتانے کا مقصد عون عباس بپی کے کسی بھی مبینہ غیر قانونی کام کی تائید نہیں ہے
 

Back
Top