
معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا نے فریحہ ادریس کو عورت ہونے کی وجہ سے انٹرویو دینے سے انکار کردیا۔
فریحہ ادریس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اپنے پروگرام میں فلسطین پر انجینئر محمد علی مرزا کو مدعو کیا لیکن ان کی جانب سے ہمیں یہ پیغام دیا گیا کہ وہ کسی مرد اینکر کے ساتھ تو پروگرام میں بیٹھ سکتے ہیں لیکن کسی خاتون اینکر کے ساتھ نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1723991610298442236
فریحہ ادریس کے مطابق انہیں یہ بھی کہا گیا کہ محمد علی مرزا کا اصول ہے کہ وہ عورت ، شہرت اور دولت سے دور رہتے ہیں۔
اس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ آپ نے مرزا کو فلسطین متعلق نہیں بلکہ عمران خان متعلق بیانات پر مدعو کیاہے۔ کیونکہ انہی بیانات کے ردعمل میں انکی جو عوامی چھترول ہوئی اس سے انکی ٹی وی ریٹنگ بنی۔ یہ ہماری میڈیا اور میڈیا پرسنز کی مسلسل تنزلی کی وجہ ہے کہ ریٹنگ کےلیے کسی بھی متنازعہ شخص کوبلالینگے۔
https://twitter.com/x/status/1723996750699192782
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mi1h12h113.jpg