
وفاقی حکومت نے قطر پٹرولیم سے 30.6 ڈالر فی یونٹ کے بلند ترین نرخ پر ایل این جی کارگو خرید لیا. مہنگی ترین ایل این جی گیس کی خریداری کا مقصد سردیوں میں گیس کے ممکنہ بحران کے اثرات زائل کرنا ہے۔
یہ مہنگی ترین پیشکش پاکستان ایل این جی لمیٹد کی جانب سے 2 ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے جاری کیے گئے ٹینڈر کے جواب میں دی گئی۔ اس سے پہلے پی ایل ایل نے Gunvor اور Eni سے ہر ماہ ایل این جی کارگو کی سپلائی کے مختصر اور طویل مدتی معاہدے کررکھے تھے مگر دونوں فرموں نے عالمی مارکیٹ میں بلند نرخوں کی وجہ سے مائع گیس کی فراہمی سے انکار کردیا۔
تازہ ترین ٹینڈر میں پی ایل ایل کو Vitol اور قطر پٹرولیم کی جانب سے پیشکشیں موصول ہوئیں۔ Vitol نے نومبر میں ایک کارگو سپلائی کرنے کے لیے 29.8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پیشکش کی جبکہ قطر پٹرولیم نے 30.6 ڈالر کی آفر دی۔
حکومت نے وائیٹول کی 29.8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پیشکش کو چھوڑ کر قطر پٹرولیم کی آفر قبول کرلی۔ Vitol نے نومبر میں سپلائی دینے کی آفر کی تھی تاہم پاکستان کو دسمبر میں ایل این جی کی ضرورت تھی اس لیے Vitol کی پیشکش رد کی گئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3lngexp.jpg