
سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم حکومت کی اپنی پالیسیاں ان کی دشمن ضرور بن سکتی ہیں۔
جی این این کے پروگرام "خبر ہے" میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ان کی حکومت کیلئے تین ماہ اہم ہے تاہم میری نظر میں آئندہ 2 ماہ ہی اہم ہیں، عوام جب سے اس ملک میں پیدا ہوئے ہیں ان کیلئے ہر دور ہی نازک اور خطرناک ہے۔
https://twitter.com/x/status/1479105848374824966
انہوں نے مزید کہا ہے اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ہے لہذا وہ حکومت کیلئے خطرہ نہیں ہے عمران خان کی دشمن ان کی اپنی پالیسیاں ہیں، جن میں عوام سے غلط بیانی، جھوٹے وعدے شامل ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1479106211479842817
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم نے آج تسلیم کیا کہ ہم احتساب کرنے میں ناکام رہے، شہباز شریف کو کوئی بچانے کی کوشش کررہا ہے، ملکی ادارے بھی معیشت کی مخدوش صورتحال پر تشویش میں مبتلا ہیں کہ اس طرح ملک آگے نہیں چل سکتا، میرے نزدیک آئندہ 2 مہینے اس حکومت کیلئے نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-and-bhatiii.jpg