
عمران خان کیلئے آج مشکل ترین دن۔۔ الیکشن کمیشن 5 کیسز کی سماعت کرے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ بھی عمران خان کی نااہلی کے کیس کی سماعت کرے گا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف آج اکٹھے 5 کیسز کی سماعت ہوگی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی مبینہ بیٹی ٹرئین کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کے کیس کی سماعت ہوگی۔
علاوہ ازیں ممنوعہ فنڈنگ کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں کی سماعت بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کرے گی۔
اسی طرح چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا ریمارکس کیس اور عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن نے پانچ کیسز کی سماعت 13 دسمبر کو کرنا تھی لیکن بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت کی نئی تاریخ 20 دسمبر مقرر کردی تھی۔
الیکشن کمیشن نے اعلامیے میں بتایا تھا کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا کیس 20 دسمبر کے لیے مؤخر کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے 2 کیسز اور عمران خان کے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس بھی 20 دسمبر کے لیے مؤخر ہوئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikah1i1i1h.jpg