عمران خان جیل میں ٹوٹ رہا ہے، عطاء تارڑ کے دعوے پر ردعمل

ik-jail1h1h11.jpg

گزشتہ روز عمران خان نے اڈیالہ جیل میں اپنے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا جارہا، ایک چھوٹے سے پنجرے میں بند کردیاگیاہے، جیل میں چہل قدمی کی بھی جگہ نہیں،

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ سے کوئی سہولیات کا مطالبہ نہیں کر رہا، جیل مینول کے مطابق مجھے ٹریٹ کیا جائے، میرے چلنے پھرنے پر پابندی ہے، کم از کم مجھے ورزش کرنے اور چہل قدمی کی اجازت ہونی چاہئے

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کے مطابق عمران خان کا بلڈ پریشر کافی زیادہ لگ رہا تھا، جس طرح ان کے ساتھ جیل میں سلوک کیا جارہا ہے اس پر وہ غصے میں تھے

عطاء تارڑ نے عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کاکلپ شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ خان بریک ہو رہا ہے۔ آج ٹہلنے کی جگہ مانگ لی ہے اور غصے میں بھی ہیں۔ اللہ سے معافی مانگنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1711296038332404145
صحافی طارق متین نے تبصرہ کیا کہ سیل سے نکل کر ٹہلنا ملک سے نکل کر بہلنے سے بہتر ہے
https://twitter.com/x/status/1711309679723479126
فہیم اختر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان نہیں دراصل اعتراف ہے کہ وہ مسلسل عمران خان کو توڑنے کی کوشش کررہے ہیں مگر وہ ڈٹے ہوئے ہیں ناں مائنس ہونے کےلئے اور ناں ہی باہر جانے کےلئے، یہ اعصاب کی لڑائی ہے جس میں عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں اس گیم میں وہ ماسٹر ہیں
https://twitter.com/x/status/1711356922857705938
نیک روح کا کہنا تھا کہ خان نے کہا ہے مجھے فیور نہیں چاہیے بس جو قیدی کے حقوق ہیں وہ دیں۔ بریک وہ ہوتا ہے جو ہر بار ملک سے بھاگتا بھی این آر او کرکے اور واپس بھی این آر او کرکے آتا۔
https://twitter.com/x/status/1711311043555676233
اکبر نے جواب دیا کہ اس بیان سے اندازہ لگا لیں انکو بھی پتہ ہے خان اب تک بریک نہیں ہوا اور ڈی کلاس جیل دیکر اسے بریک کرنا ہی اصل مقصد ہے
https://twitter.com/x/status/1711321924914074021
امجد خان نے سوال کیا کہ ٹہلنے کی جگہ مانگنے کا مطلب بریک ہونا ہے ؟؟
https://twitter.com/x/status/1711313483210334592
ساجداکرام نے جواب دیا کہ ٹہلنے کی جگہ مانگنے سے بریک ہو رہا ہے ۔ واہ بھئی واہ۔ اصل میں بیچاروں نے کبھی دیکھا نہیں نا ایسے۔ اپنا لیڈر انکو سوتا ہوا چھوڑ کر نکل جاتا ڈیلیں کر کے
https://twitter.com/x/status/1711319446210658587
سعید بلوچ نے کہا کہ تارڑ صاحب جو خود پاؤں پڑ گئے تھے انہیں کسی سیاسی مخالف کے بریک ہونے پر بات نہیں کرنی چاہیے
https://twitter.com/x/status/1711312501806088312
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ٹہلنے کی جگہ مانگی ھے پچاس کے سٹامپ پر بھاگنے کے لیے منتیں نہی کر رہا ھے
https://twitter.com/x/status/1711310109438050399
 
Last edited:

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اس باندر کی باندری پر ہٹ ہٹ کر ٹوٹ ٹوٹ کر پٹر رہا ہے اس باندر کی باندری کو دیکھتے ہی اس پر ٹوٹ پڑتا ہے
 

Back
Top