
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کیس میں فلک جاوید کو طلبی کا نوٹس ارسال کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے خلاف مبینہ طور پر غیر اخلاقی جعلی ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے فلک جاوید نامی خاتون کو طلبی کا نوٹس ان کے گھر بھیج دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے اچھرہ کی رہائشی فلک جاوید نامی خاتون اپنے گھرمیں موجود نہیں تھیں اسی لیے انہیں طلبی کا نوٹس بھیجا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی تین رکنی کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے مبینہ جعلی ویڈیو فرانزک کیلئے بھجوادی گئی ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ساتھ ہی فلک جاوید کے بیرون ملک اکاؤنٹس کی چھان بین بھی شروع کردی ہے اور اس کیلئے مختلف ممالک کی حکومتوں کو خطوط بھی ارسال کردیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران فلک جاوید کے اندرون و بیرون ملک مبینہ طور پر 24 اکاؤنٹس برآمد ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کی ایک بازیبا ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی، عظمیٰ بخاری نے اس ویڈیو کے پیچھے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کا ہاتھ ہونے کا الزام عائد کیا تھا اور اس معاملے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اس معاملے پر عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12falakkskkkksuzmakjskjs.png