
وفاقی وزیر اسدعمر نےکہا ہے کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد میں ہارس ٹریڈنگ ،بیرونی سازش کے ٹھوس شواہدموجود ہیں، ثبوت موجود ہیں کہ کیسےکراچی سے جہاز میں پیسے لائے گئے۔
نجی خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کے پروگرام"پاور پلے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہمیں ہمارے متعدد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے تمام تر معلومات فراہم کردی ہیں کہ انہیں کب اور کس نے کتنی رقم کی آفرز کی ہیں ، مگر ہمارے لوگوں نے یہ تمام آفرز ٹھکرادی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے پاس اس کے علاوہ تمام تر ثبوت موجود ہیں کہ کیسے کراچی سے ایک پرواز کے ذریعے پیسہ لایا گیا ، پاکستان میں یہ تماشا پہلی بار نہیں کیا جارہا ،حکومت گرانے کی کوشش کرنے والے وہی پرانا طریقہ استعمال کررہے ہیں پیسہ بہارہے ہیں لوگوں کو خرید رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1505966912244572162
اسد عمر نے کہا کہ تاہم اس بار جو فرق ہے وہ حکومت کی طرف سے ہے کیونکہ عمران خان نے کسی بھی غیر قانونی اقدام سے صاف انکار کردیا ہے،وفاقی حکومت کے پاس بہت اختیارات ہوتے ہیں ،پنجاب خیبر پختونخوا میں بھی ہماری حکومت ہے ہم ان اختیارات کو استعمال کرسکتے ہیں مگر ہم کوئی ایسا کام نہیں کررہے۔
https://twitter.com/x/status/1505961815724937223
وفاقی وزیر نے کہا ہمارے پاس ہارس ٹریڈنگ ، بیرونی سازش کے حوالے سے ٹینجیبل ثبوت بھی موجود ہیں جو بوقت ضرورت استعمال کیےجاسکتے ہیں، وزیراعظم عمران خان مناسب وقت پر تمام ثبوت قوم کے سامنے رکھیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14asadumarsabootfarokht.jpg