
احتساب عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل عدالت کو آگاہ کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے، اسی عدالت نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری سے 10 روز قبل آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کی درخواست نمٹادی ہے، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق نیب کسی بھی گرفتاری سے پہلے آگاہ کرنے کا پابند نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر انصاف کے دہرے معیار پر صارفین نے سخت احتجاج کیا ہے کہ ایک طرف مریم نواز کیلئے عدالت الگ معیار اپناتی ہے تو دوسری جانب اس وقت زیر عتاب آئی تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ کیلئے عدالت کا انصاف کا معیار بالکل الگ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کےقانونی امور پر ترجمان نعیم حیدر پنجوتھا نے مریم نواز کی گرفتاری سے 10 روز قبل آگاہ کرنے سے متعلق خبر کا تراشہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نیب جب چاہے بشریٰ بی بی کو گرفتار کرے، نیب کو روکا نہیں جاسکتا، یہ نظام کس قدر یرغمال بنایا جاچکا ہے ، انصاف کا دہرا معیار کیوں؟
https://twitter.com/x/status/1712427409738514760
صحافی رائے مختار احمد نے کہا کہ یہ کیسی بندر کورٹس ہیں، نیب جب چاہے بشریٰ بی بی کو گرفتار کرسکتی ہیں مگر نیب جب چاہےمریم نواز کو گرفتار نہیں کرسکتی۔
https://twitter.com/x/status/1712433733759103152
شفقت چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے21 اپریل2021 کو نیب کو حکم دیا تھا کہ وہ مریم نواز شریف کو گرفتاری سے 10 روز پہلے نوٹس جاری کرے گا، اس موقع پر ناجائز دولت کے کیس میں گرفتاری سے قبل آگاہی دینے کی پابندی نا ہونے کا فیصلہ دینے والے سپریم کورٹ نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا تھا، وکلاء کیسے سب کچھ بھول جاتے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1712397910338351257
ارسلان بلوچ نے اس عدالتی فیصلے کو ایک ریاست دو دستور سے مشابہت دی ۔
https://twitter.com/x/status/1712398756946030844
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bush1i11h1h.jpg