
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور رمضان شوکے میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی۔
ڈاکٹر عامر لیاقت نے تیسری شادی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرتے ہوئے کہا گزشتہ رات میں 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا۔
اپنی دلہن کا تعارف کراتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ دانیہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے لودھراں کے معزز نجیب الطرفین ’’سادات‘‘ خاندان سے ہے اور اسکی عمر 18 برس ہے۔دانیہ سرائیکی، دلکش، سادہ اور پیاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1491700143330148353
عامرلیاقت کی تیسری شادی پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ میمز بناکر شئیر کیں، کسی نے کہا کہ سب پیسے کا کھیل ہے، کسی نے کہا کہ دلہن تو عامر لیاقت کی پہلی بیوی سے بیٹی کی عمر کی ہے توکسی نے کہا کہ شادی عامرلیاقت کا ذاتی معاملہ ہے۔
انس حفیظ نے کنواروں کے جذبات شئیر کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کا مقام ہے
https://twitter.com/x/status/1491760197722947587
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ہمیں تو ایک بار بھی گاڑی پہ چڑھنا نصیب نہیں ہوا اور عامرلیاقت تو 3 بار گھوڑی پر چڑھ گیا
https://twitter.com/x/status/1491712012681977858
ایک سوشل میڈیا صارف نے عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ سے ایک بیان منسوب کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ میرا شوہر میرے بچپن سے ہی میرا آئیڈیل ہے۔
https://twitter.com/x/status/1491725123325292544
عمیر علی کا ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے کئی کنواروں کو رلادیا۔
https://twitter.com/x/status/1491739946004226049
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ عامرلیاقت مفتی طارق مسعود سے متاثر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1491738610286092289
شہزاد کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت اپنے قائد کے نقش قدم پر ، انکی بھی تین شادیاں اور عامرلیاقت کی بھی 3 شادیاں
https://twitter.com/x/status/1491723322249424899
ایک اور سوشل میڈیا صارف کا عامرلیاقت کی ایک شہید ہونے کی ایکٹنگ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عامرلیاقت کو دنیا میں ہی حور مل گئی
https://twitter.com/x/status/1491732025681850374
پراؤڈپاکستانی کا کہنا تھا کہ میرا محبت میں تجربہ ہے، امیرہونا اہم ہے حسین ہونے سے
https://twitter.com/x/status/1491752853991526404
ایک دل جلے کنوارے کا کہنا تھا کہ ہمیں دل سے برا لگ رہا ہے بھائی پلیز۔۔
https://twitter.com/x/status/1491719749058895872
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے اس پر مزاحیہ تبصرے کئے اور میمز شئیر کرکے اپنے جذبات کااظہار کیا۔
https://twitter.com/x/status/1491735135750094849 https://twitter.com/x/status/1491769138603343880 https://twitter.com/x/status/1491722964693303298 https://twitter.com/x/status/1491729096220590083 https://twitter.com/x/status/1491705826666504192 https://twitter.com/x/status/1491730512502669312 https://twitter.com/x/status/1491769125370314752 https://twitter.com/x/status/1491747156377616388
سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار اور تبصروں پر عامر لیاقت بھی خاموش نہ رہ پائے اور کہا میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویاآسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں ، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں، کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں!!!
https://twitter.com/x/status/1491717685146759175
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ اور ماڈل طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خلع لے لی ہے
انہوں نے لکھا تھا کہ ’میرے قریبی رشتے دار اور دوست اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ میں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، جس کے بعد صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آئی‘۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ami1i2u313.jpg