
عاصمہ شیرازی کے وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ پر ذاتی حملے۔۔ شہباز گل اور عاصمہ شیرازی آمنے سامنے
عاصمہ شیرازی نے بی بی سی اردو کیلئے ایک کالم لکھا جس میں وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ کا نام لئے بغیر ان پر ذاتی حملے کئے۔
عاصمہ شیرازی نے یہ کالم اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کیا اور لکھا کہ اب کالے بکرے سرِ دار چڑھیں یا کبوتروں کا خون بہایا جائے، پُتلیاں لٹکائی جائیں یا سوئیاں چبھوئی جائیں، معیشت یوں سنبھلنے والی نہیں جبکہ معیشت کے تقاضے تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1450353866273292290
تحریک انصاف کی رہنما مسرت چیمہ نے عاصمہ شیرازی کو جواب دیا کہ آپ کی بددیانتی آپ کی ٹویٹس اور زبان سے واضح ہو جاتی ہے. آج تک آپ نے خود سے متعلق سرکاری حاجن کے خطاب کا جواب نہیں دیا لیکن گھٹیا جملے بازی کر کے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں. آپ آج تک تیسرے درجے کی لفافہ ہیں اور شاید آگے بھی وہی رہیں گی۔
https://twitter.com/x/status/1450387267785302018
شہباز گل نے عاصمہ شیرازی کو جواب دیا کہ آپ کے کالم کا عنوان ہونا چاہئے مریم کی کہانی عاصمہ کی زبانی۔ آپ کے اس طرح کے ذاتی حملوں پر کوئی حیرت نہیں ہوئی کیوں کہ دو ہی تو مہارتیں ہیں ن لیگ کی۔سرکاری مال کھانا اور ذاتی کردار کشی کرنا۔
https://twitter.com/x/status/1450366097228763139
اس پر عاصمہ شیرازی نے ردعمل دیا کہ لمبی زبانوں اور چھوٹے دماغوں والے سرکاری مال پر پلنے والے صرف الزام ہی لگا سکتے ہیں کارکردگی کیا دیکھائیں گے۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1450374366651461634
شہباز گل نے عاصمہ شیرازی کو جواب دیا کہ دماغ تو اللہ کی دین ہے۔ چھوٹا دے یا بڑا دے۔ لیکن اس دماغ کو چند ٹکوں پر بیچ دینا ہمارے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ مریم کے کہنے پر ایسے الفاظ لکھنا اور چھپنا آذادی صحافت کے پیچھے۔سرکاری مال پر کون پلتا ہے وہ یہ قوم دیکھ چکی۔میں نے آج تک دو عمرے کئے دونوں اپنے پیسوں سے کئیےاور آپ نے ؟
https://twitter.com/x/status/1450435931387879425
عاصمہ شیرازی کے اس کالم پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے سخت ردعمل دیکھنے کو آیا، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ آپ صحافت کریں، حکومت جہاں غلط ہے تنقید کریں لیکن اس قسم کی کردارکشی سے پرہیز کریں، ایک عورت کو یہ زیب نہیں دیتا۔کچھ نے عاصمہ شیرازی کو ن لیگ کی وابستگی سے بالاتر ہوکر صحافت کا مشورہ دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے عاصمہ شیرازی کو یاددلایا کہ آپ تو سرکاری خرچے پر حج کرنے اور نوازشریف کیساتھ مفت سفر کرتی رہی ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہاکہ اس کالم کے بعد کیا بلاول کی بات صحیح ہے کہ میڈیا بھونکتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1450397760860180482
https://twitter.com/x/status/1450397338665635842
https://twitter.com/x/status/1450396503865020420
https://twitter.com/x/status/1450394137895882752
https://twitter.com/x/status/1450388293573558274
https://twitter.com/x/status/1450398216021762051
https://twitter.com/x/status/1450396388584574977
https://twitter.com/x/status/1450393917447364613
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahbaz-gill-asma.jpg
Last edited: