
ڈھاکہ یونیورسٹی میں طلبہ نے قرآن کی تلاوت پر پابندی لگانے والے ڈین کے دفتر میں گھس کر ڈین کو گھیر قرآن کی تلاوت شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈھاکا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالبشیر نے شیخ حسینہ واجد کے دور میں اپنے طلباء پر رمضان المبارک کے مہینے میں سرعام قرآن مجید کی تلاوت پر پابندی عائد کردی تھی۔
حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد آج یونیورسٹی میں طلباء نے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالبشیر کو ان کے دفتر میں گھیر کر تلاوت کی اور ان کی ہدایات کی دعا کرنے کے بعد ان سے استعفیٰ لے لیا۔
https://twitter.com/x/status/1825782275755163945
خیال رہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں محفل قرآن کا ایک پروگرام منعقد کرنے پر پروفیسر ڈاکٹر عبدلبشیر نے طلبہ کے خلاف کارروائی کیلئے شوکاز نوٹسز جاری کیے ، اس معاملے پر سوشل میڈیا پر یونیورسٹی ڈین کے خلاف سخت ردعمل سامنے آیا، طلبہ اور بنگلہ دیشی سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یونیورسٹی میں تہواروں اور رنگین محفلوں کی اجازت ہے مگر اسلامی پروگرامز اور محافل کے انعقاد پر پابندی عائد ہے۔
https://twitter.com/x/status/1825922700382188024
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7dhakaatlalwatksjdjk.png