سو فیصد نمبر حاصل کرنے پر شیرام ترکئی حیران۔۔ ری چیکنگ کا اعلان
مردان کے طالبعلموں ںے کردیا حیران، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پورے پورے نمبر حاصل کرلئے، جس پر وزیرتعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی نے ایکشن لے لیا،مردان تعلیمی بورڈ سمیت صوبہ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کے پیپرز دوبارہ چیک کرنے کا حکم دے دیا۔
شہرام ترکئی نے کہا کہ طالبہ کے 11سو نمبر حاصل کرنا تعجب کی بات ہے، جس کی تحقیقات ضروری ہے، تحقیقات کے بعد حقیقت سامنے آئے گی کہ پیپرز کی چیکنگ درست طریقہ سے ہوئی یا نہیں،وزیرتعلیم خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں سب کچھ میرٹ پر ہوگا،پیپرز کے دوبارہ چیکنگ کےلئے صوبائی سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
مردان بورڈ نے دو روز قبل میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا،جس میں ٹاپ کرنے والی طالبہ نے 1100 میں سے پورے 1100 نمبر حاصل کئے، جس پر سب کو ہی حیرانی ہوئی،قندیل نے میٹرک میں 1100 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ 1098 نمبر لینے والے تین طلبہ کو دوسرہ پوزیشن ملی، گیارہ سو نمبر حاصل کرنے والی طالبہ کی جہاں صوبے بھر میں دھوم مچی ہے، وہیں معاملہ تحقیقات تک پہنچ گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Dr0Y3NR/num.jpg
Last edited by a moderator: