
حکومت کی مقامی صنعت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور ایکسپورٹ بڑھانے سے متعلق پالیسیوں کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، پاکستانی جوتوں کی بیرون ملک ایکسپورٹ 104 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
یہ اعدادوشمار پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس(پی بی ایس) کی جانب سے جاری کیے گئے جن کے مطابق رواں مالی سال 2021-22 کے پہلے 8 مہینوں میں پاکستان سے بیرون ملک جوتوں کی برآمدات 104 ملین ڈالر پر پہنچ چکی ہیں۔
ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جوتے بنانے والی صنعت نے عالمی سطح پر یہ مقام کافی عرصے بعد حاصل کیا ہے جس کے پیچھے عالمی مسابقت کو بڑھانے ، تکنیکی اپ گریڈیشن،خام مال میں متبادل میٹریل کے استعمال اور جوتوں کی تیاری میں کوالٹی اور معیار کو بہتر بنانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ چینی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے 4 اہم شعبوں میں سے ایک شعبہ جوتے کی صنعت ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17pakfootwearexports.jpg